ڈاکوؤں کیخلاف فوج اور رینجرز مشترکہ کارروائی کرے، علامہ مقصود علی ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ ایس ایس پی جیکب آباد کیجانب سے شیعہ جامع مسجد، مرکزی امام بارگاہ، مدارس دینیہ، علماء کرام، شیعہ اکابرین اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کلوز کی گئی ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور یوتھ ونگ کے مرکزی صدر علامہ تصور مہدی نے کہا ہے کہ ضلع جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چوری، ڈاکے، اغواء برائے تاوان اور لوٹ مار عروج پر ہے، جبکہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی شرنگیز سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ ایس ایس پی جیکب آباد کی جانب سے شیعہ جامع مسجد، مرکزی امام بارگاہ، مدارس دینیہ، علماء کرام، شیعہ اکابرین اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کلوز کی گئی ہے، جو کہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔ جبکہ ایس ایس پی جیکب آباد نے اپنی سیکیورٹی مزید بڑھا دی ہے۔ اگر ضلع کے حالات اتنے ہی اچھے ہیں تو ایس ایس پی جیکب آباد اپنی سیکیورٹی بھی کلوز کر دیں اور وہ ضلع میں رات کو بغیر سیکیورٹی کے چل کر دکھائیں، انہیں لگ پتہ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس اس موقع پر وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید یاور عباس کاظمی، ڈویژنل صدر سید کامران علی شاہ، ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے صدر نظیر حسین جعفری، مرکزی امام بارگاہ کے متولی سید علی اصغر شاہ، اللہ بخش میرالی و دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہمارے لاڑکانہ ڈویژن کی صورتحال یہ ہے کہ یہاں پولیس تھانے اور چوکی سے ایس ایچ او بمعہ پولیس نفری کے اغواء ہو جاتا ہے اور ریاستی ادارے تماشہ دیکھتے ہیں۔ یہاں مین روڈ پر رینجرز اہلکاروں کو روک کر ڈاکو ان کا اسلحہ چھین کر لے جاتے ہیں۔ جہاں سیشن جج کو اور کرنل کو مین شاہراہ پر ڈاکو لوٹ کر لے جاتے ہیں۔ جہاں جج، کرنل پولیس اور رینجرز غیر محفوظ ہو، وہاں عام شہری اپنی سیکیورٹی کے لئے کس سے امید رکھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے پیش نظر کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کے خلاف فی الفور فوج اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر فلسطین کے مظلوم عوام کو یقین دلایا کہ پوری دنیا کے غیرت مند مسلمان ان کے ساتھ ہیں۔ صدر ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان شرمناک ہے۔ اگر ٹرمپ کو اسرائیلی اتنے ہی پیارے ہیں تو ان بھگوڑوں کو امریکہ لے جا کر وہاں بسا دیں۔ فلسطین نہر سے بحر تک فلسطینیوں کا وطن تھا اور فلسطینیوں کا وطن رہے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وحدت یوتھ وِنگ کے مرکزی صدر علامہ تصور مہدی نے کہا کہ جشن انوار شعبانیہ کے موقع پر ہم پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ پاکستان کے جوانوں کی تعلیم و تربیت اور اصلاح معاشرہ کے لئے سرگرم عمل ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایس ایس پی جیکب آباد مرکزی امام بارگاہ
پڑھیں:
ڈیگاری دہرے قتل کیس: مرکزی ملزم تاحال مفرور، مقتولہ کی والدہ 2 روزہ پولیس ریمانڈ پر
ڈیگاری میں پیش آئے دوہرے قتل کے ہولناک واقعے میں تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم جلال، جو مقتولہ بانو بی بی کا سگا بھائی بتایا جا رہا ہے، تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔ پولیس کے مطابق، وائرل ویڈیو میں جلال کو مقتولین پر فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور آئی جی پولیس کی جانب سے سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے خلاف ہے، پاکستان علما کونسل
اس مقدمے میں اب تک 13 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں قبائلی سردار شیر باز ساتکزئی اور بشیر احمد بھی شامل ہیں۔ ان دونوں ملزمان کو گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی۔
دوسری جانب آج کیس میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو بھی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی استدعا پر عدالت نے گل جان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں مرد اور خاتون کے قتل کا فیصلہ سنانے والے بلوچ سردار شیزباز خان ساتکزئی کون ہیں؟
پولیس حکام کے مطابق کیس کی تفتیش حساس نوعیت اختیار کر چکی ہے اور اس کی ہر زاویے سے چھان بین جاری ہے۔ جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بانو بی بی بلوچستان دوہرا قتل کیس