آرمی چیف سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمے نے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بھائی چارے اور پائیدار دوستی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، فریقین نے اہم علاقائی امور پر اپنے مشترکہ نقطہ نظر پر زور دیا۔
ملاقات میں ابھرتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کو تسلیم کیا گیا اور دونوں فوجی سربراہان نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔ دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤںکے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔