سی ڈی ایف مالدیپ افواج کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسزمیجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق اپنے دورے کے دوران میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی بات کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر اورمیجر جنرل ابراہیم ہلمی نے دونوں اطراف سے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے پائیدار بندھنوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ دونوں نے اہم علاقائی امور پر اپنے مشترکہ نقطہ نظر پر زور دیا اورباہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور لگن کو سراہا۔
قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہنگری کے نائب وزیردفاع تھامس ورگھا نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ہے اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے بدلتے علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اوردفاع اور سلامتی کے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زوردیا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔
عالیہ حمزہ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔