جب بھی اپنے کراؤڈ میں کھیلتے ہیں ہمیں جذبہ اٹھاتا ہے، محمد رضوان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ایک روزہ فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کہتے ہیں کہ جب بھی اپنے کراؤڈ میں کھیلتے ہیں ہمیں جذبہ اٹھاتا ہے، لاہور سے ہمیشہ جذبہ ملا ہوا ہے۔ امید ہے کل اور آئندہ آنے والے میچز میں بھی ایسے ہی ملے گا۔
لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی کھلاڑیوں نے خیالات کا اظہارکیا۔
مزید پڑھیئے: چیمپئنز ٹرافی میں اس وقت کا انتظار کریں گے جب قومی ٹیم ہندوستان کو شکست فاش دے گی، وزیراعظم
ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نئے اسٹیڈیم سب کو مبارک ہو۔ لاہور سے بہت پیار ہے، جب بھی یہاں کھیلے بہت سپورٹ ملی۔ انشاء اللہ نئے اسٹیڈیم میں نئی یادیں بنائیں گے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کل سے ہمارا ٹورنامنٹ شروع ہے۔ لاہوریوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں سپورٹ چاہیئے ہوگی۔ انشاء اللہ چیمپئز ٹرافی پاکستان کی ہے۔
مزید پڑھیئے: چیمپئنز ٹرافی کیلیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے، صائم کی کمی محسوس ہوگی، محمد رضوان
اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کی کٹ کی بھی رونمائی کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ ہم دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں بغاوتیں جاری ہیں۔ چھتیس گڑھ، منی پور اور ناگا لینڈ میں دہلی حکومت کے خلاف بغاوت جاری ہے، بھارت میں کئی ریاستیں اور لوگ اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک
ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کا قتل عام کیا جارہا ہے یہ اس کے خلاف بغاوت ہے۔ ہم دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے،بے گناہ لوگ اس قسم کی جنگوں میں نشانہ نہیں بننے چاہئیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانا بہت آسان ہے۔ ہمارے پاس تو بھارت کے خلاف بہت سے ثبوت ہیں جو ہم دے بھی چکے ہیں۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔ پاکستان میں جہاں جہاں بھی خلفشار ہے اس میں بھارت ملوث ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پہلگام حملہ چھتیس گڑھ خواجہ آصف کشمیر منی پور ناگالینڈ وزیر دفاع