بھارت : بریلی کی مانجھا فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 3 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں مانجھا بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر بریلی میں مانجھا فیکٹری سلنڈر دھماکے میں 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مانجھا بنانے کے لیے گندھک اور پوٹاش ملاتے وقت یہ حادثہ ہوا جس میں فیکٹری مالک اور 2 مزدوروں کی موت ہو گئی، متعدد مزدوروں کی شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا،حادثے اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی مزدوروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں فیکٹری مالک عتیق رضا اور مزدور سرتاج اور فیضان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ فیکٹری مالک عتیق رضا کا ایک ہاتھ سے اڑ کرد دور جاگرا۔
پولیس کا ابتدائی تحیققات کے حوالے سے کہنا ہے کہ فیکٹری میں کیمیکل ملاتے وقت دھماکا ہوا۔ پولیس اب یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ فیکٹر قانونی طریقے سے چل رہی تھی یا غیر قانونی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی فیکٹریاں بستی کے درمیان چل رہی ہیں، جو انتہائی خطرناک ہیں۔ اگر انتظامیہ پہلے ہی اس پر توجہ دیتی تو شاید یہ حادثہ ٹل سکتا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چمن میں پاک افغان بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق
چمن میں پاک افغان بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز
کوئٹہ (سب نیوز )بلوچستان کے ضلع چمن میں پاک افغان بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ: کیا سعودی عرب کے بعد دیگر عرب ممالک بھی حصہ بنیں گے؟ پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ: کیا سعودی عرب کے بعد دیگر عرب ممالک بھی حصہ بنیں گے؟ ریکوڈک منصوبے سے طویل المدتی سماجی و اقتصادی خوشحالی آئے گی، وفاقی وزیرخزانہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی آزمائش پر پوری اتری: صدر آصف علی زرداری سعودی، پاکستانی سٹریٹجک معاہدے کی اہمیت، عرب صحافت کی نظر میں ٹرمپ کا دورہ لندن؛ برطانیہ اور امریکا کا کاروباری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق اسرائیل سے خطرات،عرب ممالک متحرک،اہم سیکیورٹی اقدامات کا اعلان,مشترکہ فضائی نظام،خلیج دفاعی اتحاد کی تشکیل شاملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم