راولپنڈی،اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور بنگلہ دیش کے امیر البحر کی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں علاقائی اور دفاعی تعاون  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیش بحریہ کے چیف ایڈمرل ایم نظم الحسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ معزز مہمان نے علاقاعی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا، امن مشن 2025 اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کی تعریف کی۔ خطے میں امن و استحکام کے لئے افواج پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔ علاوہ ازیں مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ  ملاقات کی۔ مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپنے دورے کے دوران میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی بات کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر اور میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے دونوں اطراف سے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے پائیدار بندھنوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ دونوں نے اہم علاقائی امور پر اپنے مشترکہ نقطہ نظر پر زور دیا اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور لگن کو سراہا۔ وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم نظم الحسن نے ملاقات کی۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ بات چیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر مرکوز تھی۔ بنگلہ دیش بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں ملاقات کی۔ معزز مہمان امن ڈائیلاگ میں بھی شرکت کریں گے جو کثیر القومی میری ٹائم مشق امن کے ساتھ ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں، معزز مہمان نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفسرز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی اور دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تعاون کے مختلف طریقوں بشمول تربیت، دوروں کا تبادلہ، اور پاکستان اور بنگلہ دیش کی بحری افواج کے درمیان دوطرفہ بحری مشقوں کے انعقاد پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ سربراہ بنگلہ دیش بحریہ نے خطے میں باہمی تعاون پر مبنی میری ٹائم سکیورٹی کو فروغ دینے میں پاک بحریہ کے کردار اور شراکت کو سراہا۔ دریں اثنا بنگلا دیشی نیول چیف ایڈمرل نظم الحسن نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ہونے والی بات چیت علاقائی صورتحال، باہمی سٹرٹیجک تعاون سمیت بحری اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر مرکوز رہی۔ دونوں جانب سے امن و استحکام کے فروغ میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ ایڈمرل نظم الحسن نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر پہنچنے پر سہ فریقی دستے نے بنگلا دیشی نیول چیف ایڈمرل ایم نظم الحسن کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے چیف ا ف ڈیفنس ف ڈیفنس فورسز نظم الحسن نے دفاعی تعاون ملاقات کی بنگلہ دیش مالدیپ کے ا رمی چیف بحریہ کے کے مطابق کو سراہا کیا گیا پاک فوج کے ساتھ ایس پی

پڑھیں:

کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کیلئے مکمل تیار ہیں، فیلڈ مارشل کا ایل او سی پر جوانوں سے خطاب

کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کیلئے مکمل تیار ہیں، فیلڈ مارشل کا ایل او سی پر جوانوں سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کو مؤثر طور پر روکنے اور شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور سپاہیوں کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی، نماز عید کے بعد پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا خاندانوں سے دور فرنٹ لائن پر عید منانا مادر ِوطن کے دفاع کے قومی مقصد کی تکمیل ہے جو سال بھر جاری رہتا ہے۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے معرکہ حق “آپریشن بنیان مرصوص” کے دوران فارمیشن کی کارکردگی کو سراہا اور شہدا و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جنرل عاصم منیر کا جوانوں اور افسران سے خطاب میں کہنا تھا آپ نےبے گناہ پاکستانی شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کے جانی نقصان کا بھرپور بدلہ لیا، آپ نے بے گناہ پاکستانی شہریوں کےجانی نقصان کابھرپور بدلہ لیا۔

آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے، غیر معمولی آپریشنل تیاری اور بھارتی سیزفائر خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دینےکو سراہا اور مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کسی بھی جارحیت کو مؤثر طور پر روکنے اور شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہیں، کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف جائز اور بہادر جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین سب سے جدید اور متحرک مارکیٹ کے طور پر ترقی کر رہا ہے،سیمنز اے جی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رولینڈ بش پاکستان اور بھارت جنگ کے اگلے مرحلے میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے تھے، امریکی صدر چلی، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں 6.7 شدت کا زلزلہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے صدر ٹرمپ بھارت کو پاکستان کیساتھ مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کریں، بلاول بھٹو قرض ادائیگی میں ہوشربا اضافہ، 6 سال میں سود 2 ہزار سے بڑھ کر 8600 ہزار ارب ہوگیا عالمی برادری فلسطینیوں کیلئے خوراک، مالی و طبی امداد فراہم کرے، جنیوا اجلاس میں پاکستان کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج نے شہریوں کے قتل کا دلیری سے بدلہ لیا، فیلڈ مارشل کا ایل او سی پر جوانوں سے خطاب
  • صدر مملکت، وزیر اعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد
  • پاک فوج کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے، سید عاصم منیر
  • پاک فوج کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے،فیلڈ مارشل
  • آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، سپاہیوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا
  • پاک فوج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر
  • کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کیلئے مکمل تیار ہیں، فیلڈ مارشل کا ایل او سی پر جوانوں سے خطاب
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق