کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا 14 فروری سے پنجاب بھر چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)مرکزی صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا ہے کہ 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کردیں گے، چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے کا اضافہ منظور نہیں۔ سرپرست اعلی مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب حاجی پرویز بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ایف بی آر کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے، 4 روپے کا ،75مائیکرون کے بیگ پیکنگ لیبر سمیت دس روپے فی کلو چینی پر خرچہ پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دوکاندار کے لئے صرف تین روپے بڑھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 14 فروری کو لاہور میں پنجاب کریانہ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بائیکاٹ کا اعلان کریں گے، پنجاب حکومت اور ایف بھی آر سے کئی بار مذاکرات کئے مگر شنوائی نہیں ہو رہی۔
سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر سے 15 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن چینی کی
پڑھیں:
چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کے بحران اور قیمتیں آسمان تک پہنچنے کے بعد اس کی سرکاری قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کئی ماہ سے جاری چینی کے بحران اور اس کی قیمت 200 روپے فی کلو سے زائد پہنچنے کے بعد غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی تھیں۔ روزمرہ استعمال ہونے والی چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد یہ غریب تو کیا متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی تھی۔۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو لگام ڈالنے کے لیے چینی کے نئے نرخ مقرر کرتے ہوئے اس کی خوردہ قیمت 177 روپے اور ایکس مل پرائس 169 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
یاد رہے کہ حکومت نے دو ماہ قبل 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ اس حوالے سے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کئی بار ٹینڈر بھی جاری کیے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔