پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے ایم بی بی ایس کے لیے کوالیفائی کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پنجاب پولیس لیہ کے کانسٹیبل کا شاندار اعزاز، ایم بی بی ایس کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوجوان کی محنت کو سراہا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہونہار کانسٹیبل شہزاد عباس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ کانسٹیبل کو سی پی او آفس بلا لیا۔ کانسٹیبل شہزاد عباس بھائی کے ہمراہ سینٹرل پولیس آفس پہنچے اور آئی جی پنجاب سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل شہزاد کو پنجاب میڈیکل کالج میں داخلہ ملنے پر مبارکباد دی اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، پنجاب پولیس کے 19 ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کانسٹیبل شہزاد جیسے محنتی اور ہونہار نوجوان پنجاب پولیس کا فخر اور دیگر اہلکاروں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ کانسٹیبل شہزاد کو تعلیمی کیریئر میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل شہزاد عباس پولیس لائن لیہ میں تعینات ہے، اس نے ایم ڈی کیٹ میں مجموعی طور پر 188 نمبر لیے جو 94.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی جی پنجاب ایم بی بی ایس پنجاب پولیس پنجاب پولیس لیہ کانسٹیبل شہزاد عباس لیہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم بی بی ایس پنجاب پولیس کانسٹیبل شہزاد عباس لیہ کانسٹیبل شہزاد عباس پنجاب پولیس کے لیے
پڑھیں:
ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی غزہ، لبنان اور جوہری مسائل پر گفتگو
مصری وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ و لبنان کی صورتحال سمیت ایرانی جوہری پروگرام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے آج اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں علاقائی صورتحال بالخصوص فلسطین و لبنان کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق بدر عبدالعاطی اور سید عباس عراقچی نے اپنی گفتگو میں غزہ اور لبنان میں قابض صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اور علاقائی ممالک کی جانب سے سنجیدہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایرانی جوہری پروگرام اور اس متعلق مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔