” جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” جدت طرازی کی جانب گامزن
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
” جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” جدت طرازی کی جانب گامزن WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے شمال مشرقی چین کے شہر ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ایشین ونٹر گیمز کے افتتاح کا اعلان کیا۔ 75 سال قبل یعنی 1950 میں عوامی جمہوریہ چین کے بانی اور پہلے صدر ماؤ زے تنگ نےہاربن کا دورہ کیا تھا اور اس شہر کو
“جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” قرار دیا تھا۔چینیوں کے خاندانی تصور میں سب سے بڑے بیٹے کا مطلب زیادہ ذمہ داریاں سنبھالنا ہے۔صوبہ حے لونگ جیانگ جہاں شہر ہارن واقع ہے، اور صوبہ جی لین،صوبہ لیاؤنینگ اور اندرون منگولیا خود اختیار علاقہ، جو مشترکہ طور پر شمال مشرقی چین کے نام سے جانا جاتا ہے، 1 ملین مربع کلومیٹر سے زائد رقبے اور 100 ملین سے زائد آبادی پر مشتمل علاقہ ہے.
یہ عوامی جمہوریہ چین کی صنعت کا گہوارہ ہوا کرتا تھا ، لیکن چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے بعد طویل عرصے سے پیش آنے والے ادارہ جاتی اور ساختی تضادات کےباعث مجموعی صنعتی پیداوار کے لحاظ سے شمال مشرقی چین کا تناسب پورے ملک میں وقت کے ساتھ کم ہوتا گیا ہے۔
2012 سے لے کر اب تک صدر شی جن پھنگ 10 سے زائد مرتبہ شمال مشرقی چین کی سرزمین پر قدم رکھ چکے ہیں اور تین مرتبہ شمال مشرقی چین کے احیا پر سمپوزیم منعقد کر چکے ہیں۔ستمبر 2023 میں صوبہ حے لونگ جیانگ کے معائنہ اور تحقیقات کے دوران شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے وسائل کو مربوط کرتے ہوئے اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں اور مستقبل کی صنعتوں کی ترقی کی رہنمائی کی جائے،اور نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی تشکیل کو تیز کیا جائے۔
حالیہ برسوں میں “شمال مشرقی چین کے جامع احیا” کے اسٹریٹجک منصوبے کے تحت ، شمال مشرقی چین نے سائنسی و تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کو فروغ دینےکے ساتھ ساتھ روایتی مینوفیکچرنگ صنعتوں کو تبدیل اور اپ گریڈ کرنے پر زور دیا ہے۔ چین میں اناج کے سب سے بڑے مرکز کے طور پر ، شمال مشرقی چین ملکی اناج کی پیداوار کا 1/4 حصہ فراہم کرتا ہے ، جو چینیوں کے خوراک کے تحفظ کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ حالیہ برسوں میں مقامی حکومت اعلی معیار کے کھیتوں کی تعمیر میں تیزی لا رہی ہے، زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کی حمایت کو مضبوط بنا رہی ہے اور زرعی پیداوار کے طریقوں میں جدت لا رہی ہے.
شی جن پھنگ شمال مشرقی چین کے جامع احیا اور برف کی معیشت کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور انہوں نے بار ہا اس بات پر زور دیا ہے کہ “سرد علاقوں میں برف کی معیشت کی تیز رفتار ترقی کو فروغ دینے کے لئے شمال مشرقی چین کے منفرد وسائل اور برتریوں کا بھرپور استعمال کرنا ضروری ہے”۔اعدادو شمار کے مطابق یکم سے 21 دسمبر 2024 تک، ہاربن ہوائی اڈے نے 1.425 ملین مسافروں کی نقل و حمل کی، جو سال بہ سال 13.9فیصد کا اضافہ ہے، جس میں سیاحوں کا تناسب تقریباً 60فیصد رہا
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جمہوریہ چین چین کا
پڑھیں:
کمزوری کا ڈرامہ اور رونے کی اداکاری”: بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کی بلیک میلنگ کی حکمت عملی ۔ سی ایم جی کا تبصرہ
کمزوری کا ڈرامہ اور رونے کی اداکاری”: بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کی بلیک میلنگ کی حکمت عملی ۔ سی ایم جی کا تبصرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ ()
شنگریلا ڈائیلاگ 2025 حال ہی میں ختم ہوئے ۔ مذاکرات کے دوران فلپائن کے وزیر دفاع ٹیوڈورو نے “بحر ہند اور بحرالکاہل” کے عدم استحکام کی وجہ چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کو ٹھہرایا اور قوانین اور ضوابط کے مطابق علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کے چین کے دفاع کو “غنڈہ گردی” قرار دیا۔
فلپائن خود کو ایک “چھوٹے اور کمزور ملک کے طور پر پیش کرتا ہے جو چین کو اخلاقی طور پر بلیک میلنگ کی کوشش ہے تاکہ چین کو جزیر ہ ہوانگ یئن ، رن آئی ریف، ٹائیکسیان ریف اور بحیرہ جنوبی چین میں دیگر جزیروں اور چٹانوں کے معاملے پر رعایتیں دینے پر مجبور کیا جائے ۔
فلپائن کی “بلیک میلنگ” کی یہ حکمت عملی گمراہ کن اور جھوٹی ہے جس کا مقصد بین الاقوامی برادری سے ہمدردی حاصل کرنا ہے، تاکہ بحیرہ جنوبی چین میں چین کے جائز حقوق کے تحفظ کو روکا جا سکے۔ چین اور فلپائن کے درمیان سمندری تنازع میں سوال یہ نہیں ہے کہ کون بڑا ہے یا چھوٹا، بلکہ سوال یہ ہے کہ کون درست ہے اور کون غلط۔
فلپائن کی “بلیک میلنگ” کی حکمت عملی کے پس پردہ مقاصد میں امریکہ اور مغرب کا فلپائن کو چین پر قابو پانے کے لئے ایک مہرہ سمجھنا ہے جس میں وہ فلپائن کو سفارتی، قانونی، فوجی اور رائے عامہ کی حمایت فراہم کرتے ہیں. درحقیقت امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور فلپائن کے وزرائے دفاع کے اجلاس کا مشترکہ بیان خود وضاحت کرتا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر فلپائن کی حکومت کی “بلیک میلنگ” کی حکمت عملی کو امریکہ اور مغرب کی خاموش منظوری اور حمایت حاصل ہے اور یہ امریکہ کی نام نہاد “انڈو پیسیفک حکمت عملی” کے مطابق ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ نامناسب فوائد حاصل کرنے کے لئے غیر ملکی طاقتوں پر انحصار کے ساتھ ، فلپائن کی نام نہاد “بلیک میلنگ” کی حکمت عملی یقیناً ناکام ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا... شو چھی لیانگ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں چین کے نائب وزیر اعظم برطانیہ کا دورہ اور چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے پہلے اجلاس کا انعقاد کریں گے چین نے ریئر ارتھ میٹلز کی اہل درخواستوں کی ایک مخصوص تعداد کی منظوری دی ہے ، چینی وزارت تجارت وفاقی حکومت کئی معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام،قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا پاورڈویژن نے بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں