حیدرآباد: جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کوہ نور چوک حیدرآباد میں لبیک یافلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ بیدار ہو اور غزہ کے مظلوموں کی مدد کرے پاکستان کے غیور عوام کے دل فلسطینی عوام کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں پاکستان اسلام کا قلعہ اور ایٹمی طاقت ہے ہمارے حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کے مظلوں کی دادرسی کیلئے عملی کردار اداکریں

ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کا کہنا تھا کہ آج کا لبیک فلسطین مارچ فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیا گیا جس میں پاکستان کی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین نے فلسطینی عوام کیساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کیلئے صدائے حق بلند کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ اگر ہم عملی کردار ادا نہیں کرسکتے تو کم ازکم اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ ضرور کریں اسے معاشی طور پر نقصان پہنچائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کی نسل کشی کررہا ہے 20ہزار سے زائد معصوم بچوں کو شہید کیا جاچکا ہے غزہ کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ہے وہ بے سرورسامان آج بھی اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم کا بڑی پامردی سے مقابلہ کررہے ہیں لیکن مسلم حکمراں بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں صیہونی قوتیں گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر عمل پیراہیں فلسطین،لبنان،شام اور ایران تک یہ جنگ وسیع ہو چکی ہے۔

صدر جمعیت علمائے پاکستان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمراں غیرت ایمانی کا عملی مظاہرہ کریں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے اور اس میں غزہ کے مظلوموں کی دادرسی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ہم گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے حکومت پاکستان او آئی سی کا اجلاس بلا کر مظلوم فلسطینیوں کی دادرسی کے عملی کردار ادا کرے۔

لبیک یافلسطین مارچ سےٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے حماس کے رہنما خالد قدومی کا کہنا تھا کہ مجاہدین نے اسرائیل کی طاقت کو بے نقاب کردیاہے غزہ کے چھوٹے سے علاقے میں ایک سال سے بمباری کرنے کے باوجود وہ کامیاب نہیں ہوا اس کے تمام تر عزائم اب بے نقاب ہو چکے ہیں اسرائیل جنگ ہار چکا ہے اور اب جنگی جرائم کررہا ہے مجاہدین اسرائیل کی بربادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر پیر غلام محمد سوہو ،شبیر احمد میسمی ، عاجردھامرہ،ابو مریم صابر ودیگر مقررین نے بھی شرکاسے خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ عملی کردار غزہ کے

پڑھیں:

شدید بارشیں اور سیلاب؛ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری

اسلام آباد:

ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک حادثات، لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کا گرنا اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ 

عوام کو ہدایت کی گئی کہ سیاح بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر اور سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں، بارشوں کے دوران دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔

موسلادھار بارش نقل و حمل کے نیٹ ورکس میں خلل کا باعث بن سکتی ہے۔ سیاح ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔

کسی بھی ممکنہ صورتحال پر انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، ملک بھر میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں کن سیاسی جماعتوں نے آنے سے انکار کیا؟
  • تحریک کا عروج یا جلسے کی رسم؟ رانا ثنا نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا
  • صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا خصوصی انٹرویو
  • صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کا خصوصی انٹرویو
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع
  • گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں شرکت کیلیے وزیر صحت مصطفیٰ کمال بیجنگ روانہ
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی اربوں کی اووربلنگ شرمناک اقدام) حافظ نعیم(
  • عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا: پی ٹی آئی کا 9 مئی کے ملزمان کو سزاؤں پر ردعمل
  • نادرا میں شناختی دستاویزات کی آن لائن فیس ادائیگی کا مکمل طریقہ
  • شدید بارشیں اور سیلاب؛ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری