قومی کرکٹ کے لیے شاندار خدمات کا اعتراف:انضمام الحق اور مصباح الحق پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتانوں انضمام الحق اور مصباح الحق کو باضابطہ طور پر ہال آف فیم میں شامل کرلیا۔
انضمام الحق اور مصباح الحق کو کرکٹ کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
Legends meet glory! ????
Inzamam-ul-Haq & Misbah-ul-Haq officially inducted into the PCB Hall of Fame ????️
Honoured by PCB Chairman Mohsin Naqvi ???? alongside the grand ICC Champions Trophy 2025 ????
True icons of Pakistan cricket ????????
????: PCB
#HallOfFame #CricketLegends #Champions… pic.
— SportsTiger (@The_SportsTiger) February 8, 2025
قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے دوران پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے دونوں لیجنڈ کرکٹرز کو یادگاری کیپ اور شیلڈز پیش کیں۔
انضمام اور مصباح دونوں نے یادگاری کیپ پہن کر فخریہ انداز میں اسٹیڈیم کے گرد چہل قدمی کی، جس پُرجوش تماشائیوں زبردست تالیوں کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا،
واضح رہے کہ سعید انور اور مشتاق احمد کے ساتھ انضمام اور مصباح 2024 کے پی سی بی ہال آف فیم کلاس کا حصہ تھے، تاہم اب انہیں باضابطہ طور پر اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ہال فیم میں کون کون شامل ہے
کرکٹ ہیروز کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے قائم کیے گئے پی سی بی ہال آف فیم میں عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس جیسے لیجنڈز شامل ہیں۔
ہال آف فیم میں شامل کیے جانے پر انضمام الحق پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میؓ اپنی نسل اور مجھ سے پہلے کے قابل ذکر کرکٹرز کے گروپ میں شامل ہوں۔
اس حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ہال آف فیم میں پی سی بی ہال آف فیم انضمام الحق مصباح الحق اور مصباح کے لیے
پڑھیں:
بہاولپور بورڈ؛ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبہ کی میٹرک میں شاندار کامیابی
بہاولپور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے شان دار رزلٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
صادق آباد سٹی کی رہائشی اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ بھارتی کنا رام نے اس قول کو سچ کر دکھایا ہے کہ ارادے مضبوط ہوں تو راستے خودبخود بنتے چلے جاتے ہیں ۔ بہاولپور تعلیمی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں بھارتی نے 1100 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن اپنے نام کی اور اپنے والدین سمیت پوری برادری اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔
بھارتی کے والد پیشے کے لحاظ سے جوتے پالش کرتے ہیں، مگر ان کا خواب بڑا تھا ۔ وہ اپنی بیٹی کو پڑھا لکھا کر ایک مقام پر دیکھنا چاہتے تھے۔ دن رات کی محنت، مشقت اور قربانیوں سے انہوں نے یہ خواب پورا کیا۔ اپنی محدود آمدن کے باوجود انہوں نے بھارتی کو تعلیم سے دور نہ ہونے دیا اور آج ان کی بیٹی کی کامیابی ان کے لیے سب سے بڑا انعام ہے۔
بھارتی کا کہنا ہے کہ اُسے بچپن سے ہی پڑھنے لکھنے کا شوق تھا اور اس نے تعلیم کو اپنی منزل بنا لیا۔ اُس کی محنت، لگن اور استقامت نے وہ کر دکھایا جو شاید بہت سے وسائل رکھنے والے بھی نہ کر پائیں۔
بھارتی نے کہا میری کامیابی والدین کی دعاؤں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ میرا خواب ہے کہ آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کروں۔
طالبہ کی کامیابی کے موقع پر اس کے بھائیوں نے بھنگڑے ڈال کر اپنی بہن کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ پورے محلے اور برادری میں جشن کا سماں ہے۔
بھارتی کی شاندار کامیابی پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کنا رام نے اپنی کمیونٹی اور صوبے کا نام روشن کیا ہے۔ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے اور بھارتی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر موقع دیا جائے تو ہمارے نوجوان کسی سے کم نہیں۔
یہ کامیابی صرف ایک طالبہ کی نہیں، بلکہ امید کا وہ چراغ ہے جو سیکڑوں وسائل سے محروم بچوں کے دلوں کو بھی جلا بخشتا ہے۔