Islam Times:
2025-06-19@17:02:39 GMT

پشاور، اسپتال کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکا، 12 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

پشاور، اسپتال کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکا، 12 افراد زخمی

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے حکام نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ایمبولینس اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال  کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے حکام نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ایمبولینس اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق فائر فائٹرز نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ریسکیو 1122 کے مطابق

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں میں تصادم، امارات نے 24 افراد کو ریسکیو کرلیا

ایمبری کے مطابق یہ واقعہ متحدہ عرب امارات کے شہر خور فکاں سے مشرق میں 22 نائیٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا ہے، تاہم اس حادثے کی وجہ سیکیورٹی سے متعلق نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل میں کشیدگی کے دوران مصروف ترین بین الاقوامی بحری گزرگاہ میں 3 بحری جہازوں میں تصادم کا حادثہ پیش آیا ہے، اماراتی حکام نے حادثے کے بعد 24 افراد کو ریسکیو کرلیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منگل کے روز آبنائے ہرمز کے قریب ایک بحری جہاز دو دیگر جہازوں سے ٹکرا گیا۔ اس سے قبل برطانوی بحری سیکیورٹی فرم ایمبری نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک واقعے کی اطلاع دی تھی۔

آبنائے ہرمز عمان اور ایران کے درمیان واقع ہے، جو خلیج کو جنوب میں خلیج عمان اور اس سے آگے بحیرۂ عرب سے ملاتی ہے۔ ایمبری کے مطابق یہ واقعہ متحدہ عرب امارات کے شہر خور فکاں سے مشرق میں 22 نائیٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا ہے، تاہم اس حادثے کی وجہ سیکیورٹی سے متعلق نہیں تھی۔ یہ بحری واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پانچویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔

جمعہ کو اسرائیل کی جانب سے ایران کی ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری روکنے کا بہانہ بنا کر کیے گئے بڑے پیمانے پر حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔ بحری ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز اور خلیج کے وسیع تر علاقے میں تجارتی بحری جہازوں کے نیویگیشن سسٹمز میں برقی مداخلت میں اضافہ ہوا ہے، جس سے علاقے سے گزرنے والے جہازوں کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے کل تیل کے استعمال کا تقریباً پانچواں حصہ اس آبنائے سے گزرتا ہے، ویورٹیکسا کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے آغاز سے گزشتہ ماہ تک روزانہ تقریباً ایک کروڑ 78 لاکھ سے 2 کروڑ 8 لاکھ بیرل خام تیل، کنڈینسیٹ اور ایندھن اس راستے سے گزر چکا ہے۔ ابتدائی اوقات میں رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست پر نہ تو اماراتی وزارت خارجہ اور نہ ہی خور فکاں کنٹینر ٹرمینل کی جانب سے فوری کوئی جواب دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اوکاڑہ: تیز رفتار کار بےقابو ہو کر نہر میں جاگری، 5 افراد زخمی
  • کراچی کے شاپنگ مال میں آتشزدگی، 60 قرآن شریف درست حالت میں برآمد
  • کراچی نجی شاپنگ مال آتشزدگی؛ آگ سے متاثر حصے سے قرآن صحیح حالت میں برآمد
  • جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
  • پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا
  • کراچی کے ملینیئم مال میں خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی بھرپور کارروائی
  • پشاور، کانگو وائرس کے متاثرہ دو مریض اسپتال داخل
  • چین‘ پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا‘ متعدد ہلاکتیں
  • آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں میں تصادم، امارات نے 24 افراد کو ریسکیو کرلیا
  • حیدرآباد،گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا،بچہ جاں بحق