Daily Pakistan:
2025-09-18@20:43:01 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری چین سے وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورۂ چین مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے۔
"دنیا نیوز " کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی میں 5 روز قیام کریں گے، صدر مملکت سے پیپلزپارٹی کراچی کے رہنما ملاقاتیں کریں گے۔
کراچی میں جاری منصوبوں کے حوالے سے صدر مملکت کو بریفنگ دی جائے گی اور صدر مملکت نوتعمیر شدہ کراچی سٹیڈیم کا افتتاح بھی کریں گے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
ارومچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا گورنر ایرکن اور نائب گورنر چن نے استقبال کیا، گورنر ایرکن صدر زرداری کی گاڑی میں ساتھ بیٹھ کر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس تک چھوڑنے آئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ ارومچی سے پاک چین علاقائی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے چین کے دورہ کے دوران چین کے شہر چنگدو میں پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ لی شو لی سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی تھی۔صدر آصف علی زرداری نے صوبہ سچوان میں مہمان نوازی اور گولڈن پانڈا فورم کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا تھا جبکہ لی شو لی نے صدر شی جن پنگ کی نیک تمناؤں سے آگاہ کیا تھا، لی شو لی نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین ہمیشہ مضبوط بھائی رہیں گے اور دنیا کو بارود نہیں بلکہ کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
?دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں بڑھانے پر بات چیت ہوئی تھی، ?مسٹر لی شو لی نے صدر زرداری کے فروری کے دور? چین اور حال ہی میں چائنا ڈے لی میں شائع ہونے والے مضمون کی تعریف بھی کی تھی۔