ایف آ ئی اے نےجعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنیوالے6 ملازمین گرفتار کرلئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ایف آئی اے لاہور زون کی عمرہ زائرین کے لیے سرکاری ویکسینیشن سینٹر پر جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے اور لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والے منظم گینگ کے خلاف کاروائی۔فیڈرل ہیلتھ سینٹر کے 6 ملازمین گرفتار کرلئے۔رپورٹ کے مطابق جعل سازی اور لوٹ مار میں ملوث برڈ ووڈ روڈ لاہور پر واقع فیڈرل ہیلتھ سینٹر کے 6 ملازمین گرفتار رکر لئے گئے ہیں۔گرفتار ملازمین کی شناخت ڈاکٹر شہزاد نسیم سول سرجن، محمد اکرم نرسنگ اسسٹنٹ، شہزاد محمود جونیئر کلرک،عمیر مسیح خاکروب،وقاس مسیح خاکروب،نور الحسن نائب قاصد کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملازمین آپس کی ملی بھگت سے ویکسینیشن سینٹر پر بغیر ویکسینیشن لگائے رشوت لے کر جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹس جاری کرنے میں ملوث تھے۔ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا ہے۔ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع۔ڈائریکٹر ایف ائی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں،جعل سازی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔جعل سازی اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں ملوث
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔