میرپور خاص: خواتین میراتھن ریس کے انعقاد کیخلاف جماعت اسلامی کااحتجاج
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) کمشنر میرپورخاص کی جانب سے خواتین میراتھن ریس کے انعقاد کے خلاف امیرجماعت اسلامی ضلع میرپورخاص سلمان خالد نیامیر شہر شکیل احمد فہیم ونائب امیر مفتی تحسین احمد بھٹو کے ہمراہ پریس کلب میرپورخاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ خواتین کی میراتھن ریس کا روڈ پر انعقاد ہمارے دینی، سماجی اور ثقافتی اقدار سے متصادم ہے۔ خواتین کے وقار اور ان کے تحفظ کے پیش نظر ضروری ہے کہ ایسی سرگرمیاں مخصوص گراؤنڈز میں منعقد کی جائیں، تاکہ خواتین کو پردے اور حجاب کے ساتھ سہولت و اطمینان میسر ہو اور وہ کسی غیر ضروری نظروں سے بچ سکیں انہوں نے جماعت اسلامی کے اس مؤقف کو دہرایا کہ ہم خواتین کے حقوق کے خلاف نہیں بلکہ ان کے وقار اور عزت کے تحفظ کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ریس کو فوری طور پر کسی محفوظ گراؤنڈ میں منتقل کیا جائے تاکہ بچیاں آزادی اور اعتماد کے ساتھ حصہ لے سکیں جماعت اسلامی خواتین کی عزت و عافیت کی محافظ ہے اور کسی بھی ایسی سرگرمی کی ہرگز حمایت نہیں کرے گی جو ان کے اسلامی تشخص اور معاشرتی وقار کے خلاف ہو۔ ہم پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ متناسب نمائندگی طرز انتخاب پر قومی جمہوری جماعتیں اتفاق کرلیں، غیر جانبدارانہ انتخاب کا مستقبل 2024ء کے انتخابات کے فارم 45 میں پوشیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت و کسان سے مجرمانہ لاپرواہی بند کرے۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 اپریل ملک گیر ہڑتال فلسطینیوں سے فقید المثال یکجہتی ہوگی جبکہ 27 اپریل کو مینار پاکستان پر یکجہتی فلسطین جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔