Nawaiwaqt:
2025-11-03@03:19:39 GMT

وفاقی حکومت کے اخراجات 8200 ارب روپے سے بڑھ گئے: وزارتِ خزانہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

وفاقی حکومت کے اخراجات 8200 ارب روپے سے بڑھ گئے: وزارتِ خزانہ

اسلام آباد  (نمائندہ خصوصی)  وزارت خزانہ نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 2900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں پرائمری سر پلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا، چاروں صوبوں نے 750 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 776 ارب روپے کا سر پلس بجٹ دیا ۔وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ صوبوں نے 376 ارب روپے ریونیو کے ہدف کے مقابلے میں 442 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔ وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو میں 384 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہوا، 6009 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 5624 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔تاجر دوست اسکیم کے تحت 23.

4 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف بھی پورا نہ ہوا، وفاقی حکومت کی خالص آمدن 5887 ارب روپے رہی جبکہ وفاقی حکومت کے اخراجات 8200 ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پہلے 6 ماہ میں  جی ڈی پی کے منفی1.2فی صد کے مساوی بجٹ خسارہ ہوا، قرضوں پر سود کی مد میں 5141 ارب روپے خرچ کیے گئے،  وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر صرف 164 ارب روپے خرچ کیے گئے۔دفاع پر890ارب روپے خرچ کئے گئے ، کربٹ آخراجات  جی ڈی پی کے9.1فی صد  کے مساوی رہے ۔ جولائی تا جنوری وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 220 ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات ہوئے، 7 ماہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 629 ارب روپے جاری کئے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 48 ارب روپے سے زیادہ جاری جبکہ ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں پر صرف 82 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔ صوبوں اور خصوصی علاقہ جات کے ترقیاتی منصوبوں پر 59 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے، آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 44 ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات ہوئے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر 43 ارب روپے، اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 13 ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات ہوئے۔دستاویز کے مطابق ریلوے ڈویڑن کے ترقیاتی منصوبوں پر 12 ارب اور پاور ڈویڑن کے ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات ہوئے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے ترقیاتی منصوبوں پر کے ہدف کے مقابلے میں ارب روپے کے

پڑھیں:

ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فائل فوٹو

 ادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی بہتری کیلئے کردار ادا نہ کیا تو یہ فورسز کی قربانیوں کیساتھ زیادتی ہوگی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
  • سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے، وزارت اعلیٰ کے اہل نہیں، اختیار ولی
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ، مجموعی قرض 84 ہزار ارب ہوگیا
  • وفاقی ملازمین کے ہائوس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ
  • ریاض: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں بجٹ کارکردگی کے نتائج کا اعلان
  • پنجاب حکومت کا25 بڑے منصوبے جلد شروع کرنےکافیصلہ