سہ ملکی سیریز؛ راچن رویندرا چہرے پر گیند لگنے سے زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے اسٹار اوپنر راچن رویندرا کو افتتاحی میچ میں ہی چہرے پر گیند لگ گئی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان نیوزی لیںڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تاہم میچ کے دوران کیچ تھامنے کی کوشش میں کیوی اوپنر راچن رویندرا کے چہرے پر گیند لگ گئی، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔
پاکستانی اننگز کے 38 ویں اوور میں مائیکل بریسویل کی گیند پر خوشدل شاہ کا کیچ تھامنے کی کوشش میں انھیں یہ چوٹ لگی، جس کے بعد کرکٹر کے چہرے سے خون ٹپکنے لگا اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کیوی اسپنر کے خوف سے باہر نہ آسکے
راچن رویندرا کی مدد کیلئے اسٹریچر پر میدان پر لایا گیا جبکہ پاکستانی فزیو بھی مہمان پلیئر کی مدد کرتے رہے، تاہم کرکٹر تولیے میں چہرے کو لپیٹ کر خود چل کرگئے۔
مزید پڑھیں: سینچری نہ ہونے کی فکر نہیں میچ ہارنے کا دکھ ہے، فخر زمان
اس موقع پر مہمان ٹیم کے کھلاڑی کو گراؤنڈ میں موجود شائقین نے نشستوں سے اٹھ کر ہمت کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راچن رویندرا
پڑھیں:
کراچی، کباڑ کے بڑے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی
کراچی:شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب مچھر کالونی میں واقع کباڑ کے بڑے گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ شعلے اور دھواں دور دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ مقام پر استعمال شدہ کپڑوں، پلاسٹک اور دیگر اشیاء کے کئی گودام موجود ہیں، جہاں اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 15 گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ لگنے کے بعد علاقہ دھوئیں سے بھر گیا اور فضا میں سانس لینا مشکل ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ متعدد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ چکے ہیں تاہم اُن میں موجود پانی ختم ہوگیا ہے اور تاحال واٹر ٹینکرز موقع پر نہیں پہنچ سکے۔
فائر فائٹرز اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے مزید فائر ٹینڈرز طلب کرلیے گئے ہیں، تاہم پانی کی فراہمی میں رکاوٹیں ریسکیو آپریشن کو متاثر کر رہی ہیں۔
جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجرز کی نفری موجود ہے، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ آگ کے باعث جانی نقصان کی بھی کوئی اطلاع نہیں ملی۔