اگرقیادت صوابی جلسے میں میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی: شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اگرقیادت صوابی جلسے میں میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی: شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے صوابی جلسے میں قیادت کے سلوک پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی۔
انہوں نے کہا کہ بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ ملی نا ہی خطاب کا موقع ملا، میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ میرے جلسے جلوس میں شرکت سے قیادت کو مسئلہ ہو تو بتادیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صوابی جلسے میں شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کی جگہ ملنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
جلسے میں شیر افضل مروت کی اچانک انٹری پر کارکنوں نے استقبال کیا تاہم انہیں خطاب کی دعوت نہ دی گئی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنی تقریر شروع ہونے سے قبل شیر افضل مروت کو اسٹیج پر لے آئے۔
وزیر اعلیٰ نے خطاب سے قبل شیر افضل مروت کو مائیک دے دیا جس پرانہوں نے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم برے لوگ ہیں برے وقت میں کام آتے ہیں، اچھے وقت میں ہمیں خاموش کروایا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صوابی جلسے میں شیر افضل مروت
پڑھیں:
پہلگام حملہ: بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے
---فائل فوٹو
پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد آزاد کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
آزادی چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پہلے بھی کوشش کرتا رہا ہے۔
جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات نے میر پور میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ پہلگام کی کارروائی بھارت کا اپنا منصوبہ ہے، پاکستان امن کا خواہاں، بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔
سری نگر کے رہائشی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے پر بھارتی فوج پر برس پڑے۔
لائن آف کنٹرول پر بھی پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
دوسری جانب وادیٔ لیپہ کے مین بازار لیپہ سے عدالت چوک تک شہریوں نے ریلی نکالی گئی۔
آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں بھی پاک فوج کی حمایت میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی، ہٹیاں بالا کے ضلعی ہیڈکوارٹر، چناری اور چکوٹھی میں الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔
ریلی کے شرکاء کا خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔