City 42:
2025-09-19@00:38:48 GMT

لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت سکریننگ کا عمل جاری

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

عرفان ملک:  لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کا  مسافروں کی سخت سکریننگ کا عمل جاری، جس میں ان کے سفری ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لاہور نے بتایا کہ رواں سال 2501 مسافروں کو جعلی، مشتبہ یا نامکمل دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا۔ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر 8 مسافروں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ گداگری میں ملوث 14 مسافروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا

ایف آئی اے کے مطابق رواں سال کے دوران پنجاب پولیس کو مطلوب 9 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ مزید برآں، جعلی دستاویزات کے معاملے میں 79 مسافروں کو گرفتار کیا گیا اور گداگری میں ملوث 75 مسافروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

تمام گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا۔ سال 2024 کے دوران پنجاب پولیس کو مطلوب 57 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش بھی ناکام بنائی گئی، جنہیں بعد ازاں پنجاب پولیس کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

وزیرکھیل فیصل کھوکھر کی ریکارڈمدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر پر محسن نقوی کو مبارکباد

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا اور یہ سنگین مقدمات میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔
 
 
 
 
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: گرفتار کیا گیا پنجاب پولیس مسافروں کو ایف آئی اے

پڑھیں:

لاہور؛ لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار

لاہور:

اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس نے مغلپورہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کے لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار کر لیے۔

ملزمان نے ریلوے کیرج شاپس سے سپوکنل شیٹ کے 4 رول ایشو کروا کے 2 رول خرد برد کر لیے تھے۔

ڈی ایس آفس مغلپورہ میں لوڈ شدہ ٹرک کو اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس کے اے ایس آئیز رفیق ڈوگر اور اظہر عباس نے روکا، تلاشی لینے پر ٹرک میں گیٹ پاس رسید کے مطابق ریلوے کی لاکھوں مالیت کی 2 سپوکنل شیٹس غائب تھیں۔

خرد برد کیے گئے 2 رول ریلوے کلرک احمد علی نے اپنے کوارٹر میں چھپا رکھے تھے جبکہ ریلوے سپوکنل شیٹس کی قیمت چار لاکھ کے قریب نکلی۔

ریلویز پولیس نے ریلوے بجٹ کلرک احمد علی، ٹرک ڈرائیور امیر حسین اور ہیمر مین مصطفیٰ احمد کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس ورکشاپس ڈویژن مغلپورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، کوارٹر سے خرد برد کیا گیا ریلوے سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

ڈی آئی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے کامیاب کارروائی پر ریلوے سامان برآمد کرنے والی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
  • لاہور؛ لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  • لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار