رمضان چھیپا نے امریکی خاتون کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
— اسکرین گریب
پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے لیے سماجی کارکن رمضان چھیپا نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 2 مختلف ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سماجی کارکن نے اونیجا کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بےحد خوشی ہے کہ اونیجا خیریت کے ساتھ وطن واپس چلی گئی ہیں۔
امریکی خاتون غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے سفر کر رہی ہے جو دبئی کے راستے امریکا پہنچے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب اونیجا کو پاکستان میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو میرا ان سے رابطہ اس وقت ہوا جب انہیں چھیپا سینٹر لایا گیا، انسانی ہمدردی کے تحت جتنی مہمان نوازی ہم کرسکتے تھے ہم نے کی۔ہمیں خوشی و فخر ہے کہ انہوں نے ہمارے ساتھ وقت گزارا اور ہمیں خدمت کا موقع فراہم کیا۔
رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی بھرپور مہمان نوازی سے پاکستانی عوام کی نمائندگی کی اور بتایا کہ ہم اچھے اور انسانیت کے علم بردار ہیں، انسانیت کی خاطر انہیں ہر ممکن طریقے سے تعاون اور مدد کرنے کی کوشش کی۔
سماجی کارکن کے مطابق پریس کانفرنس میں امریکی خاتون کی ذہنی کیفیت کا اندازہ ہوگیا تھا، اونیجا کچھ وقت اسپتال میں بھی زیرِ علاج رہیں۔ الحمدللّٰہ اب وہ خیریت سے گھر واپس چلی گئی ہیں تو مجھے بہت خوشی ہے، میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون
پڑھیں:
کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
لیاری کے علاقے غریب شاہ بزنجو چوک کے قریب ایک شخص رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ عمران ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب سپر ہائی وے کاٹھور پل پر ایک راہگیر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت آصف علی کے نام سے کی گئی ہے، اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔