سعودی عرب کا ویزا پالیسی میں بڑا فیصلہ، ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا ختم
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ریاض: سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا ختم کر دیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت اب صرف سنگل انٹری ویزا جاری کیا جائے گا، جس کی مدت 30 دن ہوگی۔ اس کا نفاذ یکم فروری 2025 سے کر دیا گیا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان افراد کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے جو طویل المدتی ویزے کو استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر حج کرتے ہیں اور مختص حج کوٹے کو متاثر کرتے ہیں۔
نئی ویزا پالیسی سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن شامل ہیں۔
ویزے کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کو اعتماد ویزہ سینٹرز پر بائیومیٹرک تصدیق سمیت دیگر ضروری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔
ادھر سعودی وزارت حج و عمرہ نے 2025 کے حج کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر
اسلام آباد:عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی۔
عراقی حکام نے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔
حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 50 سال سے کم عمر مردوں کو خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزا جاری کیا جائے گا۔