میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا بڑا اقدام، پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عوامی سہولت کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی تمام پارکنگ سائٹس کو بغیر کسی فیس کے فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد موجود ہیں، اس لیے چارج پارکنگ سے حاصل ہونے والے 4 سے 5 کروڑ روپے کی مزید ضرورت نہیں۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق شہر کی 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 مقامات پر پارکنگ فیس ختم کر دی جائے گی، تاہم 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس بدستور نافذ رہے گی۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کر کے شہریوں کو اس سہولت سے مستفید ہونے کا موقع دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
ریلوے پولیس کو دیگر فورسز کی طرح ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ
لاہور:ریلوے پولیس کو دیگر فورسز کی طرح ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر تین ماہ میں عمل درآمد کردیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے آئی جی ریلویز پولیس رائے محمد طاہر نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ریلویز پولیس کا اپنا ڈیٹا سرور ہوگا، تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، مینول طریقہ آہستہ آہستہ ختم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے نئے قواعد و ضوابط بنادیے گے ہیں، ریلوے میٹریل کی چوری روکنے کے لیے اہلکار ویڈیو بنا کر جائے گا اور وہ ویڈیوز کلپ ریکارڈ کا حصہ ہوگا، آنے اور جانے والے اہلکار پابند ہوںگے۔
انہوں نے بتایا کہ ریلویز پولیس میں نفری کی تعداد پوری کرنے کے لیے 500 پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، دسمبر تک 1 ہزار اہلکاروں کی مزید بھرتی کی جائے گی۔
آئی جی ریلوے رائے محمد طاہر نے کہا کہ ملک بھر کے 30 بڑے اور 70 چھوٹے ریلوے اسٹیشنز پر کیمروں اور سیکورٹی آلات کے لیے 3 ارب کا پروجیکٹ تیار کیا ہے، 5 ارب کی لاگت سے ریلویز کے 50 پولیس اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جائے گا 8 ارب کے پروجیکٹ آئندہ سال آئندہ وفاقی ترقیاتی اسکیموں کا حصہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس میں کرپشن کرنے والے کی کوئی جگہ نہیں، جو پولیس اہلکار کرپشن کرے گا وہ فارغ ہوگا، جو کرپشن کرے گا وہ ریلوے پولیس میں نہیں رے گا۔
آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کی انویسٹی گیشن آفیسرز کو 3 ماہ کی جدید ٹریننگ کروائی جائے گی، ریلویز پولیس کو لاجسٹک اور انویسٹی گیشن کے لئے ایڈوانس فنڈز فراہم کیے ہیں آئندہ 3 ماہ میں آپ کو ریلوے پولیس میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔