خیبر پختونخوا، سکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیوں میں7خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا، سکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیوں میں7خوارج جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں7خورج جہنم واصل کردیئے گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 8اور9 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ مدی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلی کارروائی کے دوران 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی کئے گئے۔اسی طرح شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دوسری کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔