قونصل جنرل خالد مجید نے فری میڈیکل کیمپ میں خدمات پراسناد تقسیم کیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
قونصل جنرل خالد مجید، شریف زمان اور ڈاکٹر امجد عبید خطاب کررہے ہیں
قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے پاکستان ویلفیئرسوسائٹی جدہ کے زیراہتمام ہر پندرہ روزہ جمعہ کو فری میڈیکل کیمپ کےڈاکٹرز، فارمسٹ اوررضا کاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو قونصلیٹ جدہ میں منعقدہ ایک تقریب میں تعریفی اسناد سے نوازا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتازاورنمایاں سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کے اہم عہدیداران جن میں نائب صدرشریف زمان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد امجد عبید، کیمپ ڈائریکٹرمحمد یونس عبدالستار اور دیگر نے شرکت کی۔ قونصل جنرل خالد مجید نے سوسائٹی کی کمیونیٹی کے لئے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمات کا انعام تو اللہ تعالی ہی دے گا۔ تعریفی سیرٹیفیک دینے سے اس میڈیکل کیمپ میں شرکت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اپ لوگ قابل تحسین ہیں کہ چھٹی کا دن جو کہ اپنی فیملی کے ساتھ گزرانے کے لئے ہوتا ہے اپ اس دن اس کیمپ میں ا کر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ قونصل جنرل نے بتایا کہ قونصلیٹ کی نئی عمارت ان شاء اللہ اس سال کے اخر تک تیار ہو جائے گی نئی عمارت میں میڈیکل کیمپ کے لئے 4 کمرے مختص کئے گئے ہیں۔ قبل ازیں تلاوت قرآن پاک اورنعت رسولِ مقبول ﷺ سے تقریب کا آغاز ہوا جس کو پیش کرنے کی سعادت حافظ طحہ محمد فیصل نے حاصل کی۔ نائب صدرمحمد شریف زمان نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اورسوسائٹی کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا فری میڈیکل کیمپ کو 19 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس دوران 416 میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 52 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی گئیں۔ سوسائٹی فری میڈیکل کیمپ کے علاوہ مستحق خاندانوں کی امداد اور طلباء کے تعلیمی اخراجات کے لئے بھی مدد کرتی ہے۔ جنرل سیکرٹری ڈاکٹرامجد عبید نے احتیاطی تدابیر پر لیکچر دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح قدرتی غذائیں استعمال کرکے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ کیمپ ڈائریکٹر محمد یونس عبدالستار نے کہا کہ آجکل ہرماہ تقریبا 300 مریضوں کی تعداد کیمپ میں علاج کے لئے رجسٹرڈ ہوتی ہے۔ کیمپ میں پچھلے دو سالوں میں 16آپریشز ہوئے جن میں آنکھوں میں موتیا کے 12 آپریشن ہوئے۔ ۔سوسائٹی کے تحت پاکستان میں ایک کڈنی سنٹر بھی کام کررہا ہے جہاں گردوں کی بیماریوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ تقریب کی نظامت اریب محمد یونس نے سرانجام دی۔ اختتام پرقونصل جنرل خالد مجید نے میڈیکل کیمپ میں خدمات فراہم کرنے والوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قونصل جنرل خالد مجید فری میڈیکل کیمپ خالد مجید نے کیمپ میں کے لئے
پڑھیں:
بیرونِ ملک سے ڈیجیٹل آرڈر کی گئی اشیا و خدمات پر ٹیکس معطل
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ بیرونِ ملک سے ڈیجیٹل طور پر آرڈر کی گئی اشیا اور خدمات پر یکم جولائی 2025 سے ڈیجیٹل آمدنی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری خوش آئند، مزید اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیرِاعظم
بدھ کے روز جاری کردہ نوٹیفکیشن SRO 1366(I)/2025 کے مطابق، ایف بی آر نے ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس ایکٹ 2025 کے سیکشن 15 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بیرونِ ملک سے کسی بھی شخص کی جانب سے ڈیجیٹل طور پر فراہم کی جانے والی اشیا یا خدمات پر مذکورہ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: تاجروں کا دباؤ یا پالیسی میں نرمی؟ ایف بی آر کا اہم اعلان سامنے آگیا
یہ نوٹیفکیشن یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی ڈیجیٹل تجارت کو سہولت فراہم کرنا اور بیرونِ ملک سے فراہم کی جانے والی خدمات پر دوہرا ٹیکس عائد ہونے سے بچاؤ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف بی آر بیرون ملک ڈیجیٹل آرڈر فیڈرل بورڈ آف ریونیو