سیسی کے سینئر ڈاکٹر عمر چنا ریٹائرہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے سینئر ڈاکٹر اور کورنگی سرکل کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عمر چنا گزشتہ روز گریڈ 20 میں ریٹائرڈ ہوگئے، ڈاکٹر عمر چنا نے سیسی میں بطور میڈیکل ایڈوائزر بھی خدمات انجام دیں، ان کی شہرت ایک قابل اور ایماندار افسر کی رہی۔ انہوں نے تحفظ یافتہ محنت کشوں کی خدمت کے لیے انتہائی خلوص و ایمانداری کے ساتھ کام کیا، ان کی شہرت ایک اچھے اور سخت ایڈمنسٹریٹر کی تھی، وہ خود بھی پابندی وقت کے ساتھ ملازمت کرتے تھے اور اپنے ماتحت عملہ سے بھی اسی پابندی کی توقع کرتے تھے۔ڈاکٹر عمر چنا اس کے علاو سیسی کے لانڈھی اسپتال، کڈنی اسپتال میں بھی بطور میڈیکل سپریڈنٹ تعینات رہے اس کے علاوہ سندھ سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر تعینات رہے۔ انہوں نے ملازمت کے دوران انتہائی اہم نوعیت کی انکوائریوں کو بغیر کسی دباؤ کے میرٹ پر مکمل کیا، سیسی میں ڈاکٹرز کی کئی سالوں سے زیر التوا سنیارٹی لسٹ کو بھی ڈاکٹر عمر چنا پر مشتمل کمیٹی نے ہی فائنل کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عمر چنا
پڑھیں:
حیدرآباد: جنرل اسپتال حالی روڈ کے باہر رکشے میں بچے کی پیدائش
فائل فوٹوحیدرآباد کے جنرل اسپتال حالی روڈ کے باہر رکشے میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، شوہر اپنی اہلیہ کو رکشے میں لے کر زچگی کے لیے اسپتال پہنچا تھا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) حالی روڈ جنرل اسپتال ڈاکٹر عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ خاتون زچگی کے عمل کے بہت قریب تھی، اسپتال کے احاطہ میں ہی زچگی کروانی پڑی۔
ڈاکٹر عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ زچگی کے وقت رکشہ کو چادروں سے ڈھانپ دیا گیا تھا، حالت تشویشناک ہونے پر لیڈی ڈاکٹر نے اسپتال کے باہر ہی رکشے میں زچگی کروائی۔
انہوں نے کہا کہ خاتون اور نومولود کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔