Jasarat News:
2025-04-25@08:49:00 GMT

PIA ملازمین کی طرح پنشنرز کا بھی خیال رکھا جائے‘ طاہر حسن

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

PIA ملازمین کی طرح پنشنرز کا بھی خیال رکھا جائے‘ طاہر حسن

PIA ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن (پیارے) کے پبلک ریلیشنز / پبلسٹی سیکرٹری محبوب انور نے پیارے اوورسیز کے اراکین اور احباب کے اعزاز میں ملاقات و مشاورت کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر لی گئی تصویر میں وسیم اکرم (امریکہ)، سعید احمد (سابق SM دہلی)، سید رضی احمد (سابق SM ایمسٹررڈم)، سید طاہر حسن (صدر پیارے)، محمد زبیر غزالی (کینیڈا)، رحمن علی (ٹیسٹ کرکٹر)، محمد افضل الدین (امریکہ)، شاہد خان (کینیڈا)، میزبان اور ایم ناصر (کینیڈا) نمایاں ہیں۔ صدر پیارے نے PIA ریٹائریز/ پنشنرز کے لیے پیارے کی خدمات اور حقوق کے تحفظ و حصول کے لیے کی جانے والی جدوجہد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پی آئی اے ریٹائر ایمپلائز ایسوسی ایشن (پیارے) رجسٹرڈ کے صدر سید طاہر حسن، سینئر نائب صدر پرویز فرید، سیکرٹری جنرل محمد اعظم چوہدری اور کوآرڈینیشن سیکرٹری نثار احمد شیخ نے PIA ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تمام ملازمین، سی بی اے یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان، جنرل سیکرٹری علی لاشاری اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ PIA کے CEO، CHRO، CFO، GMFM اور BOD کے چیئرمین اور ممبران کے خیرسگالی جذبات اور مثبت اقدامات کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اب فوری طور پر پورے ملک میں سب سے کم پنشن پانے والے معمارانِ پی آئی کے پنشنرز کی پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے (یاد رہے کہ گزشتہ 20 سالوں میں PIA میں صرف 4 مرتبہ معمولی اضافہ کیا گیا)۔ اور اب بھی یہاں پنشن 2 ہزار روپے ماہانہ (کم از کم پنشن) ہے۔ بیوگان کو اس سے بھی کم ملتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم از کم پنشن 15 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے اور کمیوٹ کردہ پنشن واپس کی جائے۔ خیال رہے کہ PIA اور پی آئی اے ہولڈکوکے چکر میں ڈال کر پنشنرز کے جائز حقوق یعنی پنشن، میڈیکل اور پیسج وغیرہ پر قدغن لگانے سے باز رہا جائے۔ انسانی جائز بنیادی حقوق پامال نہ کیے جائیں، PIA کے اپنے سرکلر PIACL,21/2003 (کنورژن) ایکٹ 2016ء اور SECP کے آرڈر مورخہ 3
مئی 2024ء میں حکومت اور PIA کی یقین دہانی کہ ریٹائریز کی سہولیات میں کمی نہیں کی جائے گی اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ان وعدوں کا پاس اور لحاظ کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیا جائے

پڑھیں:

ایران جوہری مذاکرات: پوٹن اور عمان کے سلطان میں تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 اپریل 2025ء) ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات پر سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور اسی ضمن میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ماسکو کا دورہ کرنے والے عمان کے سربراہ سلطان ہیثم بن طارق السعید کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔

عمان ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری تنازعے پر ہونے والے مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بارے میں ایک ایسا معاہدہ چاہتے ہیں، جس سے ایران کے جوہری پروگرام کو روکا جا سکے۔

اس سلسلے میں پہلے دور کے مذاکرات عمان میں ہوئے تھے، جبکہ گزشتہ ہفتے کے اواخر میں اس پر روم میں مکالمت ہوئی تھی اور اب تیسرے دور کی بات چیت ہونے والی ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں واشنگٹن کا خیال ہے کہ اس کا مقصد جوہری ہتھیار تیار کرنا ہے، جبکہ ایران اس کی تردید کرتا ہے اور اس کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام سویلین مقاصد کے لیے ہے۔

امریکہ کے ساتھ ساتھ جوہری مذاکرات ’’تعمیری‘‘ رہے، ایران

روس نے اس بارے میں کیا کہا؟

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے منگل کے روز ایک بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا، "اس موضوع پر عمان کی ثالثی کی کوششوں کے تناظر میں بات چیت کی گئی ہے۔"

انٹرفیکس کے مطابق کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں فریقوں نے "ایرانی اور امریکی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

"

نئے امریکی ایرانی مذاکرات سے قبل سعودی وزیر دفاع تہران میں

اوشاکوف نے اس حوالے سے کہا، "ہم دیکھیں گے کہ نتیجہ کیا نکلتا ہے۔ ہم اپنے ایرانی ساتھیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ جہاں ہم مدد کر سکتے ہیں، مدد کریں گے۔"

صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر مذاکرات کے ذریعے معاہدہ طے نہیں پاتا ہے، تو ایران پر بمباری کی جائے گی۔

ادھر ایران نے کہا ہے کہ بمباری کی دھمکی کے تحت کوئی بھی معاہدہ نہیں ہو سکتا ہے۔

روس نے جنوری میں ایران کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے اور وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔

روس نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کوئی بھی امریکی فوجی کارروائی غیر قانونی ہو گی۔

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں ماسکو کا بھی اپنا ایک کردار ہے جس نے سن 2015 کے پچھلے تاریخی جوہری معاہدے پر امریکہ کے دستخط بھی کیے تھے۔

البتہ ٹرمپ نے 2018 میں امریکی صدر کے طور پر اپنی پہلی مدت کے دوران اس معاہدے کو ترک کر دیا تھا۔ اس کے بعد ایران نے بھی معاہدے کی شرائط پرعمل کرنا بند کر دیا۔

ایران جوہری بم بنانے سے ’بہت دور‘ نہیں، رافائل گروسی

عمان کے سلطان کا دورہ روس

ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تبصروں میں، پوٹن کو عمان کے سلطان کو یہ بتاتے ہوئے دکھایا گیا کہ روسی توانائی کمپنیاں عمان کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

اس دوران پوٹن نے رواں برس کے اواخر میں عرب لیگ کے ممالک کے گروپ کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس منعقد کرنے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ یوکرین میں فوج بھیجنے کے بعد سے روس مغربی پابندیوں کے بعد سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے لیے ایشیائی، افریقی اور عرب ممالک کا رخ کر رہا ہے۔

روسی صدر نے عمان کے سلطان سے کہا کہ "ہم اس سال روس اور عرب ممالک کے درمیان سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

"

امریکہ سے مکالمت صرف جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق، ایران

انہوں نے تاریخ اور مقام کی وضاحت کیے بغیر سلطان ہیثم بن طارق السعید کو سربراہی اجلاس میں مدعو کرتے ہوئے مزید کہا،"عرب دنیا میں ہمارے بہت سے دوست اس خیال کی حمایت کرتے ہیں۔"

عمانی سلطان کا یہ دورہ اس وقت ہوا ہے، جب چند روز قبل ہی صدر پوٹن نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ماسکو میں میزبانی کی تھی۔

ادارت جاوید اختر

متعلقہ مضامین

  • یکم مئی سے ای او بی آئی پنشن میں اضافہ، 5131 جعلی پنشنرز میں 2.79 ارب روپے تقسیم کرنے کا انکشاف
  • بڑی خبر! مزید یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ، کن ملازمین کو فارغ کیا جائے گا؟
  • دوبارہ سرکاری ملازمت پر پنشن یا تنخواہ میں سے صرف ایک سہولت ملے گی، وزارت خزانہ
  • بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کو بڑا جھٹکا 
  • بلوچستان میں مستحقین کو زکوٰۃ کی بروقت اور شفاف فراہمی کے لیے اصلاحات
  • پی اے سی کا اجلاس: ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے جعلی پنشنرز کو دیدیئے
  • مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا دورہِ ضلع پشاور
  • ایم ڈبلیو ایم وفد کی خالد خورشید سے ملاقات، اہم علاقائی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • 5131 غلط افراد کو ای او بی آئی کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف 
  • ایران جوہری مذاکرات: پوٹن اور عمان کے سلطان میں تبادلہ خیال