پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ،علی امین
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
صوابی جلسے نے ثابت کردیا اصل مینڈیٹ صرف اور صرف تحریک انصاف کے پاس ہی ہے
کامیاب عوامی ردعمل دیکھ کر حکمرانوں کے ہوش اڑ گئے ، اتحاد کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ لوگ اسمبلیوں میں بیٹھ کر بھی ہار گئے۔صوابی جلسے میں اختلافات کے خبریں پھیلنے پر انہوں نے اپنے ردعمل میں کہاکہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ،اصل میں صوابی جلسے سے ثابت کردیاہے اصل مینڈیٹ صرف اور صرف تحریک انصاف کے پاس ہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کامیاب عوامی ردعمل دیکھ کر حکمرانوں کے ہوش اڑ گئے ، اتحاد کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ۔واضح رہے کہ صوابی میں الیکشن کا ایک سال مکمل ہونے پر منتعقدہ پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے، ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں نہیں بھولیں گے اور اگر انقلاب کا نعرہ لگا دیا تو پھر تم اس کا بوجھ برداشت بھی نہیں کرسکو گے۔انہوں نے کہا کہ فوج اور عوام کو حکومت لڑوا رہی ہے، ہم تو بات چیت کیلیے تیار ہیں جبکہ یہ بھاگ رہے ہیں، حکومت بات چیت سے بھاگ رہی ہے تو اس کا جواب بھی ہمیں دینا آتا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر
اپنے جاری ایک بیان میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھارت کی جانب سے پاکستان پر دشمنی پر مبنی، بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا موقف بھی آ گیا۔ اپنے جاری ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھارت کی جانب سے پاکستان پر دشمنی پر مبنی، بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق اور صلاحتیت رکھتا ہے، پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج کے ساتھ متحد اور یک زبان ہوکر کھڑی ہے۔ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ قانونی طور پر معطل نہیں ہوسکتا، پاکستان بھارتی اقدامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دے۔