بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث 35 منٹ تک روکنا پڑا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان کے نوتعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم کا مذاق اڑانے والے بھارت کا اپنا اسٹیڈیم ناقص انتطامات کسے سبب جگ ہنسائی کا باعث بن گیا۔بھارتی شہر کٹک کے باراباتی اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران دوسری اننگز کے ساتویں اوور میں فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث کھیل کو 35 منٹ تک روکنا پڑا۔
انگلینڈ کی جانب سے 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی کہ ساتویں اوور میں کلاک ٹاور کے قریب لگی ایک فلڈ لائٹ بند ہوگئی، جس سے میدان میں روشنی کم ہوگئی اور کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میچ میں یہ مسئلہ پہلی بار شام سوا 6 بجے سامنے آیا جب کچھ فلڈ لائٹس لمحہ بھر کے لیے بند ہو گئیں، تاہم جیسے ہی انگلش پیسر ثاقب محمود نے روہت شرما کو گیند کروانے کی تیاری کی تو بجلی بحال ہوگئی اور کچھ ہی لمحوں بعد روشنی مکمل طور پر گل ہوگئی جس سے کھلاڑی مایوس ہوگئے اور امپائرز نے فوری طور پر کھیل روک دیا۔گراؤنڈ میں اندھیرے کی وجہ سے سیکڑوں تماشائی بھی بےچین نظر آئے جنہوں نے اپنے موبائل فونز کی فلیش لائٹس آن کر کے فلڈ لائٹس کی کمی پوری کرنے کی کوشش کی۔اس دوران شائقین کی جانب سے بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی اور ان کے بےقابو ہونے پر اسٹیڈیم کے دروازوں پر موجود پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
انتظامیہ کا مؤقف
فلڈ لائٹس کی خرابی پر منتظمین کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ فلڈ لائٹس کے ساتھ منسلک جنریٹر میں خرابی پیدا ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے کلاک ٹاور کے پیچھے والے مخصوص اسٹینڈ کی لائٹس بند ہو گئیں۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بیک اپ جنریٹر کو آن کیا لیکن ایک جنریٹر سے دوسرے جنریٹر میں کنکشن منتقل کرنے میں وقت لگا، جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلڈ لائٹس کی ٹیسٹنگ کا عمل گزشتہ 5 دن سے چل رہا ہے، یہ تمام گراؤنڈ میں ایک معمول کی چیز ہے، تاہم ان 5 دنوں میں کوئی مسائل پیش نہیں آئے۔
لوئر دیر میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔