نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کیلیے تیار، افتتاح کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی:
قذافی کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہوگیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ اور ورکرز کی دن رات محنت کی بدولت منصوبہ 120 روز میں مکمل کر لیا گیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل شام ہوگا جہاں رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی۔ معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہوگا جبکہ عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 28 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوا اور الحمدللہ 31 جنوری کو تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا، پویلین عمارت کو مکمل گرا کر تعمیر کیا گیا جبکہ ہر انکلوژرز میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں؛ چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی کی ٹیم یاد دلادی
محسن نقوی نے کہا کہ نئی ایل ای ڈی لائٹس، جدید اسکور اسکرینز اور گرل نصب کی گئی جبکہ شائقین کرکٹ کے بہتر ویو کے لیے جنگلے ختم کر دیے گئے۔ تمام ہاسپٹلٹی باکسز کی تزئین و آرائش، نئی رنگ روڈ اور پیڈسٹرین برج کی تعمیر کی گئی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کی محنت کو سراہتا ہوں۔ ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کی پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کام کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے، چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیمز کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیشنل اسٹیڈیم کراچی محسن نقوی پی سی بی
پڑھیں:
کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے زاہدان تا کوئٹہ فلائٹ کا افتتاح
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-16
کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ایران کیلیے فضائی رابطوں کا آغاز ہوگیا۔ بدھ کی شب کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایران کے شہر زاہدان سے آنے والی پہلی بین الاقوامی پرواز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے ساتھ ہی دونوں برادر اسلامی ممالک پاکستان اور ایران کے مابین فضائی روابط بحال ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان تھے جنہوں نے افتتاحی پرواز کی آمد پر مسافروں کا استقبال کیا اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “آج بلوچستان کے عوام کیلیے ایک تاریخی دن ہے۔ زاہدان تا کوئٹہ پرواز کے آغاز سے نہ صرف ایران بلکہ ترکی اور وسطی ایشیائی ممالک تک ہوائی رابطوں کی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کے 2 طاقتور مسلم ممالک ہیں، ایک نے بھارت کو اور دوسرے نے اسرائیل کو عبرتناک شکست دی۔ دونوں ممالک کا تعاون نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ تجارتی، سیاحتی اور اقتصادی ترقی میں بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔