بھارتی فوج نے آپریشن میں 31 ماؤ نوازوں کو ہلاک کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں31 ماؤ نواز مارے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جھڑپ کے دوران 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔
چھتیس گڑھ پولیس کے مطابق اس سال اب تک ریاست میں الگ الگ ان کاؤنٹرز میں 49 ماؤ نواز مارے جا چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت کے جھوٹے فلیگ آپریشن میں سیاحوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں: مشعال ملک
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام میں بھارت کے جھوٹے فلیگ آپریشن میں معصوم سیاحوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔
حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے بھارتی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔
مشعال ملک نے کہا کہ 2000 میں کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر بھارتی ریاست کی طرف سے سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔
Post Views: 1