اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدروسابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں۔ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا۔ اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے۔ ڈی ریل نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا۔ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔ پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فی صد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔

ارکان اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے۔ آپ کی اور شہباز شریف کی روایات جس شاندار طریقے سے چل رہی ہیں، وہ بے مثال ہے۔ ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ثقافت کو ترقی ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ جب جب آتے ہیں مسلم لیگ(ن) آتی ہے، ملک کو ترقی، روشی، خوشیاں اور رنگ ملتے ہیں۔ نظام کی اصلاح جو مریم نواز نے کی اس کی اور مثال نہیں ملتی۔ ای ٹینڈرنگ کا شفاف نظام شروع کیا گیا، میرٹ پر یکساں اور معیاری ترقی کا سفر آگے بڑھ رہا ہے۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ واہگہ ٹورازم کوریڈور کی تعمیر بے مثال ہے۔ پنجاب کی خوشیاں واپس آ رہی ہیں۔اجلاس کے شرکا نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر بھی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

ارکان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں صوبہ پنجاب کا ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہوا ہے۔ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، ٹریکٹر اور جدید زرعی مشینری، اسکالر شپ پروگرام کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن پر وزیراعلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مریم نواز شریف پنجاب کا فخر ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا ہی پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے، اور ہم سب اِن کے سپاہی ہیں۔

اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔ پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثنا اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔

سمیع اللہ خان، غزالی سلیم بٹ، محمد ریاض، مجتبیٰ شجاع الرحمن، خواجہ عمران نزیر، سہیل شوکت بٹ، ملک محمد وحید، خواجہ سلمان رفیق، ملک غلام حبیب اعوان اور چوہدری محمد نواز، ملک اسد علی کھوکھر، ملک شہباز علی کھوکھر، عمران جاوید، رانا راشد منہاس، محمد انس محمود، عرفان شفیع کھوکھر، بلال یاسین، مرغوب احمد، فیصل ایوب ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی شہباز شریف نواز شریف مریم نواز مسلم لیگ شریف کا

پڑھیں:

''مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے ہی آئی ہیں، ،

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے ہی آئی ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلی مرتبہ عیدالاضحیٰ پر سبز مسالہ جات سستے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے پہلے کبھی کسی وزیراعلیٰ پنجاب نے دن رات کی محنت سے قیمتیں بڑھنے نہیں دی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مارکیٹ میں کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی، اس کو گڈ گورنس اور عوامی حکومت کہتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ کسی اور صوبے میں اس ایشو پر کوئی اجلاس یا کوشش کبھی سنی ہے کسی نے؟ مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کرنے ہی آئی ہیں۔

وہ ملک جہاں صدر کی بیٹی پر کتاب لکھنے والے مصنف کو گرفتار کرلیا گیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ
  • برین ٹیومر کیخلاف عوامی شعور و آگاہی ہی اصل طاقت ہے، مریم نواز
  • مریم نواز کی تاریخی صفائی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کو شاباش
  • برین ٹیومر کیخلاف عوامی شعور و آگاہی ہی اصل طاقت ہے: مریم نواز
  • مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہے، مریم نواز
  • عید الاضحیٰ پر غصے، انا اور تکبر کی قربانی بھی دینی چاہیے: مریم نواز
  • عاصم منیر فیلڈ مارشل بننے کے حقدار، ان کی بہترین حکمت عملی نے فتح دلوائی: نوازشریف
  • نواز شریف کی لندن میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی، پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا
  • نواز شریف کی لندن میں نمازعیدالاضحیٰ کی ادائیگی، پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا
  • ''مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے ہی آئی ہیں، ،