Nawaiwaqt:
2025-07-26@07:06:47 GMT

بلوچستان،ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

بلوچستان،ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

 بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب واقع تھا ، جھٹکے رات 11 بج کر 26 منٹ پر محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ژوب اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج  کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہء حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔

طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مزید ایسے انٹر ایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا سے جبری ملک بدری کی پروازوں کا پھر آغاز
  • ضرورت محسوس ہوئی تو 27ویں آئینی ترمیم بھی ہو جائے گی، قمر زمان کائرہ
  • بلوچستان کے علاقے دکی میں 4 بہنیں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جاں بحق
  • بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھیں
  • سینیٹ: بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے پر متفقہ مذمتی قرارداد منظور
  • دکی میں کوئلہ کان حادثہ، 3 مزدور جاں بحق
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • جب سے حکومت آئی ہے بلوچستان جل رہا ہے، اے این پی
  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکا لڑکی قتل
  • بلوچستان اور کے پی میں حکومتی رٹ نہیں، دہشتگردی کا خاتمہ تو دور کی بات، مولانا فضل الرحمٰن