نئی دلی میں رنگارنگ پاکستان فیسٹ کا انعقاد، تصویری نمائش بھی پیش کی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی کے زیر انتظام پاکستان فیسٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستانی تہذیب و تمدن، ثقافت اور پکوانوں سمیت فنون لطیفہ کی عکاسی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 5سالہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ کا کارنامہ، انڈیا کا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان فیسٹ میں متعدد اسٹالز لگائے گئے، جن میں فیس پینٹ، روایتی پاکستانی ملبوسات اور پاکستانی پکوان کے اسٹالز بھی شامل ہیں، پاکستانی روایات، تہذیب، فنون لطیفہ اور تاریخ کے تناظر میں ایک تصویری نمائش بھی پیش کی گئی۔
To celebrate ????????’s rich cultural
heritage & diverse cuisine, @PakinIndia organized a 'Pakistan Fest' in New Delhi, today.
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) February 9, 2025
اس موقع پر نئی دلی میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پاکستان فیسٹ کے رنگ اور لذیذ ذائقے پاکستان کی قابل فخر ثقافت اور روایات کا منہ بولتا ثبوت ہیں، اس طرح کی تقریبات ثقافتی افہام و تفہیم کے فروغ کے لیے اہم ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور انڈیا کے نامو ر فنکاروں کی تعلیمی قابلیت جان کر آپ دنگ رہ جائیں
ان کا کہنا تھا کہ ہمدردی اور دوستی کی فضا کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی تقریبات ضروری ہیں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد پاکستان فیسٹ میں شریک ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان فیسٹ پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی ناظم الامورذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان فیسٹ پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی ناظم الامور پاکستان فیسٹ نئی دلی
پڑھیں:
گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد ۔ سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔ اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت ،مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔ شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف اس شعبے کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔