صوابی جلسے پر بانی پی ٹی آئی بہت خوش تھے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ صوابی جلسے پر بانی پی ٹی آئی بہت خوش تھے، صوابی جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا 8 فروری عام انتخابات کے بعد پہلی دفعہ اتنے لوگ نکلے، ہم اپنا مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے۔
انھوں نے کہا صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا، ووٹ اور مینڈیٹ جمہوریت کی بنیاد ہے، ہمارا ایک ہی رابطہ ہوا تھا اس کے بعد ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا رابطے نہیں ختم ہونے چاہئیں، دھیمے انداز سے آگے بڑھتے تو سیاسی حل ڈھونڈا جاتا۔ پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی ہے، ہم سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیز سے ہمارا رابطہ ہوگا، پرامن طریقے سے ہم اس عمل کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ابھی تک الائنس میں نہیں، کوشش ہے مولانا ہمارے ساتھ ہوں، آٹھ فروری کو جو مینڈیٹ چوری ہوا اس پر کوئی کمیشن نہیں بن سکا۔
انھوں نے کہا ہم نے پٹیشن فائل کی اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، دو ممبر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمیشن ریٹائر ہو چکے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا بدقسمتی سے 26ویں ترمیم کے تحت وہ آج بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن میں نئے ممبران کا فیصلہ نہیں ہو رہا۔
انھوں نے کہا ہماری کوشش ہوگی الیکشن کمیشن میں غیر جانبدار لوگ آجائیں، ججز نے بھی خط لکھا، سب کہہ رہے ہیں سپریم کوٹ کےججز کو روک لیں جب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن انھوں نے کہا بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔