Daily Ausaf:
2025-07-26@00:41:15 GMT

ماہرہ خان کو بولڈ تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کا سامنا

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

کراچی(شوبز ڈیسک)’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان کو حال ہی میں انسٹاگرام پر بولڈ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر تنقید سامنا ہے۔

اداکارہ نے چند دن قبل ساحل سمندر پر کرائے گئے اپنے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں سرخ اور نارنجی رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔

تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ نے سرخ اور نارنجی رنگوں کے امتزاج کی ساڑھی پہن رکھی تھی اور انہوں نے لباس کی مناسبت سے میک اپ بھی کر رکھا تھا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کرہ تصاویر اور ویڈیوز کو کافی سراہا گیا، لوگوں نے ان کی خوبصورتی اور اداؤں کی تعریفیں بھی کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


اداکارہ کی تعریفیں کرنے والے صارفین نے ماہرہ خان کو برے کمنٹس پر توجہ نہ دینے کا مشورہ بھی دیا اور انہوں نے اداکارہ کے انداز اور اداؤں کو خوب پسند کیا۔

جہاں صارفین نے ماہرہ خان کے لباس اور اداؤں کو پسند کیا، وہیں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور انہیں بولی وڈ اور بھارتی اداکاراؤں کی کاپی کرنے کی کوشش قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

سوشل میڈیا صارفین میں سے بعض صارفین نے ماہرہ خان کو بنگالی، بعض نے گجراتی تو بعض نے بھارتی اداکاراؤں جیسا قرار دیا۔

صارفین نے ان کے لباس اور انداز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ اس لباس میں پاکستانی سے زیادہ دوسرے خطے کی اداکارہ لگتی ہیں۔

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں سے بعض تصاویر میں ساڑھی سے ان کے جسم کے بعض حصے دکھائی دیے، جس وجہ سے لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

تصاویر اور ویڈیوز میں ماہرہ خان ساحل سمندر پر بھیگی رات پر رومانوی انداز میں ٹہلتی دکھائی دیتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


مزیدپڑھیں:وزیر اعلیٰ کے پی نے گورنر سے سرکاری جامعات کی چانسلر شپ لے لی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تصاویر اور ویڈیوز ماہرہ خان کو صارفین نے

پڑھیں:

لیاری میں عمارت گرنے پر تنقید جائز تھی، ذمہ داری قبول کرتے ہیں: سعید غنی


وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے پر سندھ حکومت پر تنقید ہوئی جو جائز تھی، وہ بطور وزیر اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اگر عمارتوں پر شبہ بھی ہے تو خالی کرکے دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخدوش عمارتوں سے رہائشیوں کو نکالنا ہوگا، لوگوں کی لاشیں نکالنا انہیں گھروں سے باہر نکالنے سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیاری میں عمارت گرنے پر تنقید جائز تھی، ذمہ داری قبول کرتے ہیں: سعید غنی
  • ربیکا خان کا عمرے کی ویڈیوز پر تنقید والوں کو کرارا جواب
  • ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دوستی ختم ہوگئی؟
  • ’اسلام میں سر ڈھانپنا فرض نہیں‘، حمزہ علی عباسی کا حجاب پر متنازع مؤقف تنقید کی زد میں
  • ’مجھے فرق نہیں پڑتا‘، عمرہ وی لاگنگ پر تنقید کرنے والوں کو ربیکا خان کا جواب
  • ندا یاسر کو ایک بار پھر اپنی ملازمہ کی چوری کی کہانی سنانے پر تنقید کا سامنا
  • ’ہر شو میں ایک نئی کہانی ہوتی ہے‘، ندا یاسر کو پھر تنقید کا سامنا
  • پاکستانی صارفین کی ڈھائی کروڑ ٹک ٹاک ویڈیوز ڈیلیٹ
  • ٹک ٹاک نے تین ماہ میں پاکستانیوں کی کتنی ویڈیوز ڈیلیٹ کیں؟
  • مہوش حیات ساتھی اداکار ساحر لودھی کو ٹرول کرنے والوں پر شدید برہم