UTTAR PRADESH:

بھارت کے سب سے بڑی مذہبی اجتماع مہا کمبھ میں شرکت  کے لیے جانے والے ہندوؤں کی کثیر  تعداد کے باعث 300 کلومیٹر تک ٹریف جام ہوگیا، اور گاڑیاں سڑکوں پر48 گھنٹوں سے پھنسی ہوئی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بسنت پنچمی کے امرت اشنان کے بعد توقع کی جارہی تھی مہا کمبھ میں شریک لوگوں کی تعداد میں کمی آجائے گی مگر اب صورتحال اس کے برخلاف دکھائی  دے رہی ہے کیونکہ  ملک بھر سے  لوگوں کے مقدس اشنان کرنے کے لیے پریاگ راج پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پریاگ  راج کو جانے والے ٹریفک کو سنبھالنے میں ناکامی کے بعد پولیس مدھیہ پردیش ہی میں گاڑیوں کو روک رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پریاگ راج کی طرف جانا ناممکن ہے کیونکہ 200 سے 300 کلومیٹر تک ٹریفک جام ہے۔

 آئی جی ٹریفک پولیس سکیت پرکاش پانڈے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک جام کی وجہ ویک اینڈ پر ہونے والا  عوام کا جم غفیر ہے، بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے گاڑیوں میں مہا کمبھ میلے کا رخ کیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو دنوں میں صورتحال بہتر ہوجائے گی اور پریاگ راج انتظامیہ کی جانب سے بیان کردہ صورتحال کے مطابق ہی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

سڑکوں پر عوام اور گاڑیوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے پریاگ راج  سنگم ریلوے اسٹیشن بھی بند کردیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ مسافروں کو اسٹیشن سے باہر نکلنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے چنانچہ اسٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

دوسری جانب ٹریفک جام میں پھنسے یاتری انتظامیہ کوناقص انتظامات پرتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ بہتر انتظام کاری سے ٹریفک جام کی صورتحال سے بچا جاسکتا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹریفک جام مہا کمبھ

پڑھیں:

اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا

سوشل میڈیا پر پاکستان کے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن شاہد آفریدی سے گرم جوشی سے ملاقات کر رہے ہیں اور خوش مزاجی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ جس پر بھارتی انتہا پسندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اجے دیوگن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ 

یہ تصویر ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا اور برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا۔

وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟

تاہم ان تصاویر کی حقیقت کچھ اور ہے اور پہلگام واقعے کی پیش نظر اسے صرف بھارتی عوام کو بھڑکانے کیلیے پروپگنڈے کے تحت وائرل کیا گیا ہے۔ دراصل یہ تصویر گزشتہ برس کی ہے جب اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔

جہاں کچھ انتہا پسند بھارتی سوشل میڈیا پر تصویر کو 2025 کا بتا کر بھارتی عوام کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں کچھ بھارتی شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تصویر کی حقیقت بھی بیان کر رہے ہیں۔ 

 

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • چلاس: تھک نالہ میں درجنوں سیاحوں کی گاڑیاں اچانک ریلے میں کیسے پھنسیں؟
  • بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔
  • اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ لازمی قرار
  • بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش بھی مل گئی
  • اسلام آباد میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانا لازمی ہوگا: چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
  • دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی 10 زبانوں میں اردو کا نمبر کونسا ہے؟
  • چین نے دریائے براہمپترہ پر ڈیم کی تعمیر شروع کردی، بھارت میں تشویش
  • اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا
  • لاہور سے نارووال جانے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی
  • کلاڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال, شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر ٹریفک کیلئے بند