چین ، اسپرنگ فیسٹیول کے دوران گاڑیوں، گھریلو آلات اور دیگر سامان کی فروخت 31 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بیجنگ :نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق ، اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ، قومی صارفی اشیاء کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ، اور آٹوموبائل ، گھریلو آلات اور موبائل فون جیسی ڈیجیٹل مصنوعات کی فروخت کا حجم 8.6 ملین یونٹس تک پہنچ گیا ، جس میں 31 ارب یوآن سے زیادہ کی فروخت ہوئی ، اور گھریلو آلات اور موبائل فونز کی فروخت کی آمدنی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 166 فیصد اور 182 فیصد اضافہ ہوا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پشاور میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے، جس میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔ رنگ روڈ میں واقع مال منڈی کے قریب خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تفتیشی حکام نے شواہد اکھٹے کیے۔ریسکیو 1122 پشاور کے ترجمان بلال احمد نے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال منتقلی کے بعد سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔ شہید اے ایس آئی کی شناخت لیئق زادہ خان اور کانسٹیبل کی عالم زیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ واقعے میں پولیس اہلکار (ڈرائیور) صداقت زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکا پولیس موبائل گاڑی کے قریب ہوا ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وقوعہ کو سیل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔