سعدیہ امام کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی (شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے بتایا ہے کہ انہیں کس چیز سے ڈر لگتا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں میزبان ندا یاسر نے پوچھا کہ سعدیہ امام آپ کو کس چیز کا خوف اور ڈر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ میں سمندر میں نہیں جاسکتی، جب لوگ سمندر پر جاتے تھے تو مجھے بلاتے تھے لیکن مجھے پانی سے ڈر لگتا تھا۔
سعدیہ امام نے کہا کہ میں اس وقت ہیروئن تھی لیکن سمندر کے سین کٹوا دیتی تھی، مجھے پانی کی ریت جو ہوتی ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ پیروں تلے زمین نکل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیٹی میرب نے جب سوئمنگ شروع کی تو وہ مجھے بلاتی تھی لیکن میں پانی میں پاؤں بھی نہیں رکھتی تھی، میری ٹرینر اچھی تھی جس میں مجھے اب سکھا دیا ہے اور میں بیٹی کے ساتھ پانی میں چلی جاتی ہوں۔
سعدیہ امام نے بتایا کہ ڈائریکٹر سے کہتی تھی کہ سمندر میں جہاں ریت آکر ٹچ کرے گی میں وہاں نہیں جاؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاؤں پر ایک بار جیلی فش چپک گئی تھی یہ تجربہ اتنا برا تھا کہ میں اس کے بعد سے سمندر سے دور ہی بھاگی۔
مزیدپڑھیں:قذافی اسٹیڈیم کے باہر پولیس اہلکار نے پی سی بی ملازم کو تھپڑ دے مارا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سعدیہ امام نے کہا کہ
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی روضۂ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پر حاضری
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے روضے پر حاضری دی ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے پاکستان کی خوش حالی، سلامتی، ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔
کامران ٹیسوری نے زائرینِ کربلا سے عقیدت کا اظہار کیا، لنگرِ کا اہتمام اور معصوم بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیں۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات عقیدت و احترام سے قلم بند کیے۔
اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نجف میں روضۂ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر بھی حاضری دی تھی۔