برسی کے اجتماع سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ سیہون سمیت، کراچی، خیرپور، شہدادکوٹ، کوثری نوابشاه، ٹنڈو آدم، باده، شکارپور اور جیکب آباد کے واقعات کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور ملوث دہشتگردوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، عزاداری پر کسی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں، کربلا کا تذکرہ رسول اللهؐ کی آلؑ کا تذکرہ ہے جس سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کی جانب سے شہداء ملت جعفریہ و شہداء سیہون کی 8ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے درگاہ لعل شہباز قلندرؒ گولڈن گیٹ سیہون شریف میں منائی گئی۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹیلیفونک خطاب ایس یو سی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کیا جبکہ علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ سید ارشاد حسین نقوی، علامہ محمد علی جروار، علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر علی سبحانی اور دیگر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ درگاہیں امن کا پیغام دیتی ہیں، یہ کون عناصر تھے جن کو امن پسند نہیں آیا، سیہون سانحہ کو 8 سال گذر گئے ہیں مگر واقعے کے ذمہ داروں سے عوام بے خبر ہے، حکومت و انتظامیہ اپنی ذمہ داری ادا کرے، سانحہ سیہون سمیت، کراچی، خیرپور، شہدادکوٹ، کوثری نوابشاه، ٹنڈو آدم، باده، شکارپور اور جیکب آباد کے واقعات کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور ملوث دہشتگردوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

رہنماؤں نے کہا کہ پاراچنار کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، کانوائے پر فائرنگ سے کئی بیگناہ شہری مارے گئے، حتیٰ کہ معصوم شیر خوار بچے بھی بیدردی سے قتل کئے گئے اور امدادی سامان خورد و نوش کی چیزیں پہنچانے میں مسائل درپیش ہیں، عوام تو اپنی جگہ انتظامیہ بھی غیر محفوظ ہے، بگن میں ظلم و بربریت کس نے کیا دہشتگردوں کے چہرے بے نقاب ہوگئے، ہمارا مطالبہ ہے پاراچنار میں فوری ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔ ہزاروں کی تعداد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عزاداری ہمارا آئینی حق ہے، لوکل سطح کی انتظامیہ ریکارڈ میں نہ ہونے کا بہانا بناکر مجالس و جلوس اور باالخصوص سبیلوں میں رکاوٹ ڈالتی ہے، محرم الحرام سے قبل ہوم سیکرٹری اور آئی جی سندھ کی جانب سے ایک ہدایات نامہ جاری ہوتا ہے جس کی بعض شقیں غیر آئینی ہیں، سمجھ سے بالاتر ہے پانی پلانا کس مذہب مکتب مسلک یا قانون میں جرم ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ عزاداری پر کسی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں، کربلا کا تذکرہ رسول اللهؐ کی آلؑ کا تذکرہ ہے جس سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران مہنگائی بیروزگاری پر توجہ دیں، ملکی معشیت کو بہتر بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، سندھ کے بعض علاقوں، کشمور، کندھکوٹ، شکارپور، گھوٹکی، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، ڈکیتی چوری بھتہ خوری اغوا لوٹ مور کا بازار گرم ہے، وزیراعلیٰ سندھ ہوش کریں یہ وہی عوام ہے جس کے ووٹوں سے آپ اعلیٰ ایوان میں بیٹھے ہیں، سندھ کے کچے کے علاقوں میں امن بحال کروائیں۔ جلسے میں سندھ بھر سے علماء کرام، خطباء و ذاکرین عظام، سیاسی و ملی قومی اداروں کی شخصیات، درگاہوں کے گدی نشین حضرات نے شرکت کی۔ آخر میں شہداء کے بلند درجات کی دعا کے ساتھ وطن عزیز پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کی دعا کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ سید نے کہا کہ کا تذکرہ

پڑھیں:

نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہروں کا منصوبہ رکوانے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کا موقف اصولی طور پر تسلیم کرلیا۔ 

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے، یہ فتح وفاق، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ہے۔

جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم

وزیراعلیٰ سندھ نے 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کا کیس بھرپور انداز میں رکھیں گے، 2 مئی کو نہروں کا معاملہ واپس ہو جائےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھ کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو نہیں دیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کینالز کیخلاف سندھ بار کونسل کی ہڑتال، سائلین پریشان
  • نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد
  • جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم
  • شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2مئی کو طلب
  • غیر قانونی کینالز منظور نہیں، سندھو دریا و حقوق کا دفاع کرینگے، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاراچنار کی طویل مشکلات کے ردعمل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی کا اہم اعلان
  • کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ آصف حسینی کا نام ای سی ایل سے خارج
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • علامہ ساجد نقوی سے کے پی کے علماء وفد کی ملاقات