رضا ربانی کا آئی ایم ایف تکنیکی مشن کے ویزے منسوخ کرکے واپس بھیجنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد : سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وفاقی حکومت سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) تکنیکی مشن کے ویزے منسوخ کرکے اسے واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ کوئی خود مختار ملک غیر ملکی کو اپنے عدالتی نظام کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر خزانہ کو ایسی شرائط پر دستخط کرنے پر مستعفی ہو جانا چاہیے، واضح ہو چکا ہے آئی ایم ایف معاہدہ پارلیمنٹ اور عوام سے کیوں چھپایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا 3 رکنی مشن پاکستان کے 6 شعبوں میں ناقص گورننس اور کرپشن کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز پاکستان پہنچا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق 3 رکنی وفد طرز حکمرانی اور کرپشن کے جائزے کیلئے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل آئی ایم ایف
پڑھیں:
بھارتی فوجی سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل، رینجرز نے حراست میں لے لیا
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان رینجرز نے بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا جو پنجاب کے سرحدی علاقے میں بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ واقعہ بدھ کے روز ضلع فیروزپور کے قریب پیش آیا تھا، جب بی ایس ایف کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحد کے قریب کسانوں کے ہمراہ موجود تھا۔
پاکستانی حکام نے بھارتی فوجی اہلکار کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا اور واقعے سے متعلق بھارتی حکام کو مطلع کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار کی واپسی کیلئے دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ جاری ہے۔
25مزیدپڑھیں: ہزار ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ