بمبئی لائٹ ہاؤس کی تیسری برانچ سائرا کا شاندار افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
بمبئی لائٹ ہاوئس کے نام سے نئے آ رٹ کا شاندار افتتاح، اس موقع پرآغا سراج درانی، مرزا اختیار بیگ ، شعیب اسماعیل، شاہد اسماعیل ، عبدالجبار دلال ، شہزاد مبین و دیگرکاگروپ فوٹو
کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8میں سا ئرا بائے بمبئی لائٹ ہاوئس کے نام سے نئے آرٹ کا شاندار افتتاح ، گھریلو استعمال کے لیے منفرد ڈزائن کے جھومر، لیمپ اور جدید لائٹس، اسمارٹس سوئچ، شوپیس ، ڈیکوریٹو آئیٹم اور آٹو میٹک برقی آلات پاکستان میں پہلی بار متعارف کرادی گئی ، افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں کاروباری افراد ، سیاسی رہنما?ں اور معروف آرٹسٹوں نے شرکت کرکے پروگرام کو چار چاند لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیفنس فیز 8المرتضیٰ کمرشل میں بمبئی لائٹ ہا?س کی جانب سے اپنی تیسری برانچ سائرا بائے بمبئی لائٹ ہا?س کا افتتاح کردیا گیا، اس موقع پر گھروں میں استعمال ہونے والے انتہائی جدید اور منفرد قسم کے برقی آلات ، جھومر ، لیمپ، لائٹ ، ٹائل ، فرنیچر، بجلی کے بٹن ، شوپیس اور دیگر آلات پاکستان میں پہلی بار پیش کیے گئے ہیں جو دیکھنے میں انتہائی جاذب نظر ہیں ، افتتاحی تقریب میں سائرا بائے بمبئی لائٹ ہائوس کے روح رواں اقبال آڈیا، افضل آڈیا، انس آڈیا سمیت آڈیا فیملی کے دیگر ارکان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی، مرزا اختیار بیگ ، معروف کاروباری شخصیات شعیب اسماعیل، شاہد اسماعیل ، عبدالجبار دلال ، شہزاد مبین ،شکیل صدیقی ،زیبا بختیار ، ایاز خان سمیت معروف شخصیات نے شرکت کرکے افتتاحی تقریب کو پررونق کردیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بمبئی لائٹ
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال
شنگھائی سے روانگی کے بعد صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
شنگھائی میں صدر زرداری کو سی پی پی سی سی کے نائب چیئرمین چن چون نے الوداع کہا، اس موقع پر ہونگ چیاؤ ایئرپورٹ پر پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات
اُرومچی ایئرپورٹ پر شنجیانگ ویغور خودمختار ریجن کے گورنر ایرکن تونیاز، نائب گورنر چن ویجون اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر ایرکن تونیا ز نے خصوصی اصرار پر صدر کو خود اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس تک چھوڑا اور ان کی گاڑی میں ہمراہ بھی رہے۔
صدر آصف علی زرداری کے اس دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان علاقائی تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارومچی چین صدر آصف علی زرداری