دبئی+ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+  نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، پائیدار ترقی کیلئے ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کیلئے وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں انہوں نے پہنچتے ہی دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، ہماری توجہ طویل المدتی اصلاحات پر ہے، پائیدار ترقی کیلئے ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد میکرو اکنامک شعبے میں استحکام اور بہتری آئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سال میں میکرو اکنامک استحکام آیا لیکن سفر ابھی طویل، مشکل اور چیلنجنگ ہے، اور ہمیں درست سمت میں چلنا ہے، اب ہمارا ہدف معاشی شرح نمو ہے۔ دبئی میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی میکرو لیول پر بنیادیں آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہیں، مثال کے طور پر مہنگائی کی شرح جنوری میں 2.

4 فیصد پر آئی ہے، جبکہ شرح سود 12 فیصد پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں، جبکہ پاکستان کی جنوری میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں، جو ایک ریکارڈ ہے، اسی طریقے سے ہماری برآمدات بھی بہتر ہوئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک سال میں میکرو اکنامک استحکام آیا لیکن سفر طویل، مشکل اور چیلنجنگ ہے، اور ہمیں درست سمت میں چلنا ہے، ہمارا ہدف معاشی شرح نمو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تین، چار ایسے شعبے ہیں، جہاں پر معاشی نمو کو بڑھا سکتے ہیں، ایک مائن اور منرلز ہے، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے معدنیات کے بے شمار ذخائر دیے ہیں، جو کھربوں ڈالر کے ہیں، لیکن اس پر کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوسکا، معدنیات کے شعبے میں اب کافی پیشرفت ہو رہی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوسرا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پوٹینشل ہے، پاکستان کے نوجوان ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، ہماری 60 فیصد آبادی 15 سے 30 سال کے درمیان ہمارے نوجوان بچے اور بچیاں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کے لیے اگر ہم ان کی باقاعدہ طریقے سے آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت میں ٹریننگ کرائیں، ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں، تو ہماری معیشت کا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف ہو سکتا ہے، اس کے لیے پوری طرح کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرا شعبہ زراعت کا ہے، پاکستان نے اللہ تعالیٰ کو بے پناہ وسائل سے مالا مال کیا ہے، بدقسمتی سے ہماری فی ایکڑ پیداوار بہت کم ہے، ہم جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے فی ایکڑ پیداوار بڑھا سکتے ہیں۔

 اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے لیے سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانا ایک قومی ترجیح ہے، ان کی ترقی اور اختراع میں کلیدی شراکت داری کے لیے ان کو مساوی مواقع اور ہم آہنگ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے کردار کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم سائنسی دریافتوں، اختراعات اور قیادت کے ذریعے جدید دنیا کی تشکیل میں خواتین اور لڑکیوں کی نمایاں شرکت کا اعتراف کرتے ہیں، امسال اس دن کا موضوع "مستقبل کی پیش رفت کا نقشہ: بہترین ابھی آنا باقی ہے"، ہمارے لئے سائنس کے شعبے میں کی گئی پیشرفت اور اس حوالے سے ایک مساوی اور جامع مستقبل کی تعمیر کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ مستقبل کا انحصار جدت طرازی اور تکنیکی ترقی پر ہے، اسی لئے حکومت پاکستان نے ایسے پروگراموں کو ترجیح دی ہے جن میں خواتین کی زیر قیادت سٹارٹ اپس کے لیے تعاون، مہارت کی ترقی اور تحقیقاتی فنڈنگ تک زیادہ رسائی پر توجہ دی گئی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا
  • نفرت اور برادری کی سیاست ختم کر کے ترقی کو آگے بڑھانا ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری