مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت، تین فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
غزہ : مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں شدت آئی ہے، جہاں ایک حاملہ خاتون سمیت تین فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ غزہ کے علاقے شجاعیہ میں بھی اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں مغربی کنارے میں بے گھر افراد کی تعداد 35 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔
دوسری جانب حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی خریداری کی پیشکش کی سخت مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی یہ سازش ناکام بنائی جائے گی اور فلسطین کے مسئلے کو اس طرح "رئیل سٹیٹ ڈیلر” کی طرح حل کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔
اسرائیلی فوج کے نیٹزارم کوریڈور سے انخلاء کے بعد فلسطینیوں کی اپنے گھروں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اور اس دوران اسرائیلی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے، جہاں حماس کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کی توقع کی جا رہی ہے، جو اس ہفتے شروع ہو سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بھارت میدانی، فضائی و ڈیجیٹل جنگوں سے بدترین شکست کھانے کے بعد اب آبی جارحیت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستانی قوم اس جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اس کیلئے مہنگا ثابت ہو گی، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، ہمالیہ کے پہاڑوں سے لیکر کراچی کے ساحل تک ایک ایک وجود بھارتی ہٹ دھرمی کا سخت جواب دے گا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بھارت میدانی، فضائی و ڈیجیٹل جنگوں سے بدترین شکست کھانے کے بعد اب آبی جارحیت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستانی قوم اس جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اور خاص کر گلگت بلتستان تو شہداء کی سرزمین ہے، یہاں کے لالک جان، کرنل راشد کریم شہید، کرنل مجیب شہید اور میجر وہاب شہید جیسے سپوتوں نے سینے پر گولی کھا کر دشمن کا مقابلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، آج کا پاکستان بھارت اور اسکے گٹھ جوڑ دشمن طاقتوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے کافی ہے۔