اسلام آباد:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کے لیے مختلف ناموں پر غور کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران اپنی آئینی مدت پوری کر چکے ہیں۔

کیس سے متعلق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ دلائل سے پہلے ہمارا ریکارڈ بازیاب کروایا جائے، پانچ میں سے چار درخواست گزاروں نے انٹرا پارٹی انتخابات میں کسی طور پر حصہ نہیں لیا تھا جبکہ  پانچواں درخواست گزار جو اکبر ایس بابر کا ساتھی ہے اسے پارٹی سے بہت عرصہ قبل نکالا جا چکا ہے۔

درخواست گزار اکبر ایس بابر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میری درخواست پر تاحال پی ٹی آئی نے تحریری جواب جمع نہیں کروایا، بیرسٹر گوہر نے آج الیکشن کمیشن کے ساتھ غلط بیانی کی۔

کیس کی سماعت

قبل ازیں، الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کے لیے چار مارچ تک کی مزید مہلت دے دی۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی تین رکنی کمیشن نے کی۔ پی ٹی آئی کی طرف سے بریسٹر گوہر خان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہوں نے جواب جمع کروایا ہے تاہم دلائل کے لیے وقت دیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزاروں کی جمع کروائی گئیں دستاویزات کی کاپیاں آپ لے لیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مارچ کے دوسرے ہفتے تک سماعت ملتوی کر دیں تاہم الیکشن کمیشن نے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری ہوئے تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیے تھے۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسز کی سماعت

دوسری جانب، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان و دیگر کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسز کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ تھانہ کراچی کمپنی شہزاد خان نے کیسز پر سماعت کی۔ بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔

ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہ ہو سکے۔ عدالت نے کیسز کی سماعت بغیر کارروائی 3 مارچ تک ملتوی کر دی۔

بیرسٹر گوہر خان و دیگر کے خلاف تھانہ آئی 9 میں دو مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی گوہر خان کی سماعت

پڑھیں:

پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج کے ساتھ متحد اور یک زبان ہوکر کھڑی ہے، سندھ طاس معاہدہ قانونی طور پر معطل نہیں ہوسکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان بھارتی اقدامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر
  • پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر گوہر
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات 
  • این اے 18 انتخابی دھاندلی معاملہ، عمرایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
  • الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا،چیف الیکشن کمشنر
  • آئین پاکستان 90 روز میں جنرل الیکشن کا کہتا ہے کیا وہ کرائے گئے؟
  • پی ٹی آئی گِدھوں کے قبضے میں ہے، اثاثے اور اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں، اکبر ایس بابر
  • بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟.الیکشن کمیشن
  • پی ٹی آئی گِدھوں کے قبضے میں ہے، اثاثے اور اکاونٹس منجمد کیے جائیں، اکبر ایس بابر