کیویز کیخلاف میچ؛ جنوبی افریقی کوچ فیلڈنگ کیلئے میدان میں اُتر آئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے متبادل کھلاڑی کے طور پر کوچ فیلڈنگ کیلئے میدان پر اُتر آئے۔
لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
تاہم اس میچ میں فیلڈنگ کوچ وانڈیل گواوو کو کچھ وقت کیلئے میدان پر فیلڈنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے دنیا کو چونکا دیا۔
جنوبی افریقا کے فیلڈنگ کوچ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے 37ویں اوور میں میدان میں دیکھا گیا، جب کیمروں نے انکو فیلڈنگ کرتے دیکھا تو شائقین حیران رہ گئے۔
ہینرچ کلاسن اور کیشو مہاراج سمیت متعدد سرکردہ کھلاڑی کیویز کیخلاف میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں تھے جبکہ پروٹیز نے 4 نئے کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا تھا تاہم کراچی میں پاکستان کیخلاف ہونیوالے میچ میں افریقی ٹیم کو اپنے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پروٹیز کوچ کو بطور کھلاڑی کام کرنا پڑا ہو، گزشتہ سال اسی طرح کے ایک واقعے میں جنوبی افریقہ کے بیٹنگ کوچ جے پی ڈومنی آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں متبادل فیلڈر کے طور پر سامنے آئے تھے کیونکہ ان کے کئی کھلاڑی بیماری کی وجہ سے باہر ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا تیسرا میچ میزبان پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کل (بدھ) کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا میچ میں
پڑھیں:
کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے
کینیڈا میں 28 اپریل کو وفاقی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں پاکستانی نژاد امیدوار بھی ریکارڈ تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین سب سے زیادہ لبرل پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہے ہیں جن کی تعداد 15 ہے۔
نیو ڈیموکریٹک پارٹی نامی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر بھی 10 کے قریب پاکستانی نژاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
ایک اور سیاسی جماعت سنٹرسٹ پارٹی کے سربراہ بھی پاکستانی نژاد ہیں اور جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے بیشتر امیدواروں کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔
سنٹرسٹ پارٹی کے سربراہ کی صاحبزادی زینب رانا بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جو گریڈ 12 کی طالبہ ہیں اور اس وقت سب سے کم عمر امیدوار ہیں۔
ان تین جماعتوں کے علاوہ گرین پارٹی آف کینیڈا سے طالبہ افراء بیگ سمیت 3 پاکستانی امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اسی طرح ایک اور جماعت کمیونسٹ پارٹی سے 1 پاکستانی نژاد امیدوار سلمان ظفر اور پیپلز پارٹی آف کینیڈا کے نجیب بٹ بھی میدان میں اتر چکے ہیں۔
جماعتی بنیادوں پر الیکشن لڑنے والوں کے ساتھ ساتھ 5 پاکستانی نژاد امیدوار آزاد حیثیت سے بھی الیکشن لڑیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستانی نژاد امیدواروں میں سے 5 امیدوار سلمیٰ زاہد، اقراء خالد، شفقت علی، یاسر نقوی اور سمیر زبیری ارکانِ پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔