قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں ومراعات ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں ومراعات ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی۔منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں رومینہ خورشید عالم نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں ومراعات بل 2025 پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے ایوان میں بل پیش کیا، ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خالی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری
اسلام آباد:قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خالی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 2 خالی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے کوٹے سے 2 نشستیں خالی ہوئیں تھی ، جن پر ثمر بلور اور سعیدہ جمشید امیدوار ہیں۔
اسی طرح سینیٹ میں ثانیہ نشتر کے مستعفی خالی ہونے والی نشست پر امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ سینیٹ کی خالی نشست پر کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے۔
سینیٹ میں واحد نشست پر 9 امیدوار سامنے آگئے ہیں، جہاں تحریک انصاف نے مشعال یوسفزئی کو امیدوار نامزد کیا ہے ۔ ن لیگ کی ثوبیہ شاہد نے کاغذات جمع کرا رکھے ہیں ۔ علاوہ ازیں ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، ثمیرا شمس، مہتاب ظفر، صائمہ خالد اور شازیہ سینٹ نشست کی امیدوار ہیں۔