کراچی اب رہنے کی نہیں ستم سہنے کی جگہ بن گیا ہے، خواجہ اظہار الحسن
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل مافیا کراچی کے علاوہ کہیں نہیں، میری اولاد کا مستقبل داؤ پر لگا ہے میں تو برداشت نہیں کروں گا، ہر سال 80 ہزار بچے ملک سے باہر جارہے ہیں، صحت اور تعلیم اتنی مہنگی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی اب رہنے کی نہیں ستم سہنے کی جگہ بن گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل مافیا کراچی کے علاوہ کہیں نہیں، میری اولاد کا مستقبل داؤ پر لگا ہے میں تو برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 80 ہزار بچے ملک سے باہر جارہے ہیں، صحت اور تعلیم اتنی مہنگی ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ گورنر پنجاب کو بتا دیں کہ ان کے صدر بھی فارم 47 والوں کے ووٹ سے بنے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ
پڑھیں:
بلوچستان میں گرمی، بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
فوٹو: فائلبلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور مرطوب ہے۔ بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں مطلع صاف اور موسم گرم ہے۔
محکمۂ تعلیم بلوچستان کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں موسم گرما کی مختصر 10 روزہ تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح سبی اور پنجگور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔