سیاحوں کے لیے بڑی خبر ؛برف باری شروع
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
مری(نیوز ڈیسک)سیاحوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، سیاحتی مقامات پر برف باری شروع ہوگئی .گلیات، مری، ناران، کاغان،شوگراں اور بابو سرٹاپ میں برف باری شروع ہوگئی ۔ گلیات میں ڈیڈھ انچ برف ریکارڈ ہوئی ،برف باری سے مری روڈ پر پھسلن شروع ہوگئی ،ایبٹ آباد مری روڈ سمیت لنک روڈ کھلے رکھنے کیلئے جی ڈی اے انتظامیہ موجود ہے ، ہیوی مشینری برف ہٹانے کیلئے پہنچا دی گئی ، ایبٹ آباد برف باری سے موسم شدید سرد ہو گیا
وادی کاغان کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، بالاکوٹ کےبالائی پہاڑوں پر ہلکی بارش کے ساتھ برف باری ہو رہی ، یاحتی مقام ناران، کاغان،شوگراں اور بابو سرٹاپ پر بھی برف باری شروع ہوچکی ہے
مزیدپڑھیں:لیبیا؛ کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
والد نے چچی اور 3 سالہ کزن کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی، بیٹا فہد اسلام
ضلع دیامر میں بابوسر ٹاپ پر کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب میں بہنے والے 15 سیاحوں کی تلاش جاری ہے، ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے لودھراں کے رہائشی فہد اسلام کے بیٹے نے بتایا کہ چچی ڈاکٹر مشال اور تین سال کے کزن عبدالہادی کو بچانے کیلئے اس کے والد نے پانی میں چھلانگ لگائی۔
لینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے۔
اوچھار نالہ داسو میں گلگت بلتستان آنے والی اور گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی گاڑیاں دونوں اطراف سے پھنسی ہوئی ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بابوسر بھی جگہ جگہ پر بند ہے۔