WE News:
2025-06-02@22:29:11 GMT

عمران خان کی پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

عمران خان کی پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کے معاملے پر پارٹی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کا پارٹی بیانیے کا بوجھ نہ اٹھانے والے ارکان کو کور کمیٹی سے نکالنے کا فیصلہ

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ایک بار پھر 26ویں ترمیم کو پاکستان کے عدالتی نظام پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا مفاد اور ملکی مفاد متضاد ہے۔

فیصل چوہدری نے کہاکہ عمران خان کی جیل میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی ہے، بانی تحریک انصاف نے جو اوپن خطوط لکھے ہیں ضروری ہے کہ ان پر توجہ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کا خاتمہ کردیا گیا، اور پی ٹی آئی کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

فیصل چوہدری نے کہاکہ ہم نے عمران خان کا ٹرائل کھلی عدالت میں کرنے کی درخواست دی ہے، کیونکہ ہمیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 مستقل جبکہ ایک ایکٹنگ جج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں کیا اس بار وکلا تحریک کامیاب ہوسکتی ہے؟

گزشتہ روز وکلا کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا اور مطالبہ کیا گیا تھا کہ ججز کی تقرریوں کا معاملہ مؤخر کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل بشریٰ بی بی پی ٹی آئی عمران خان فیصل چوہدری وکلا تحریک وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی فیصل چوہدری وکلا تحریک وی نیوز فیصل چوہدری پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

عمران خان کا اپنی قیادت میں حکومت مخالف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی قیادت میں حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا، ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے لیڈ کروں گا۔

عمران خان نے کہا احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا، بانی نے مجھے ذمہ داری دی کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں، بانی سے آئندہ ملاقات پر احتجاج تحریک کا پلان پیش کروں گا۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی طے کریں گے، بانی پی ٹی آئی بہت سنجیدہ ہیں اب جو تحریک چلے گی ایسی تحریک پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی۔

عمران خان نے کہا اس دفعہ تحریک پوری منصوبہ بندی، تیاری کے ساتھ چلا کر نتیجہ خیز بنانی ہے، تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں، چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی۔

سینیٹر علی ظفر  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے بطور چیئرمین تحریک کو لیڈ کریں گے،  اگلی ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے بتایا کہ عمران خان نے پارٹی لیڈرشپ  کے بارے میں کہا کہ ان پر اعتماد ہے لیکن تحریک وہ لیڈ خود کریں گے۔

بانی نے کہا کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، ہماری لئے کوئی آپشن نہیں چھوڑا گیا، اس سے زیادہ ہم دیوار کے ساتھ نہیں لگ سکتے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک کے حوالے سے ذمہ داریاں مختلف لوگوں کو دی جائیں گی لیکن لیڈ بانی پی ٹی آئی کریں گے، بانی نے جو اعلان کیا ہے اب اس پر عمل درآمد ہونا ہے، ان کا کہنا تھا کہ لیکن ہمیں امید ہے کہ ہمیں ریلیف مل گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • اس میں کوئی دورائے نہیں کہ جنرل باجوہ بہت اچھے آدمی تھے. فواد چوہدری
  • انسداد دہشتگردی عدالت کی عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک حاضر کرنے کی ہدایت
  • کم عمر شادی قانون مسترد،فضل الرحمان کاحکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
  • عمران خان کا حکومت مخالف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک، عمران خان کی رہائی کھٹائی میں پڑگئی
  • ’ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے‘، عمران خان نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا
  • عمران خان نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا، بیرسٹر علی ظفر
  • اس سے زیادہ دیوار کے ساتھ نہیں لگ سکتے، اب مُلک بھر میں احتجاج ہوگا، جیل سے خود لیڈ کروں گا، عمران خان
  • عمران خان کا اپنی قیادت میں حکومت مخالف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان