کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہےکہ جامعا ت اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں میں پہلا حق کراچی میں رہنے والے طلبہ کا ہے،کراچی کے لاکھوں طلبہ کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور انہیں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیے جائیں اور طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔

منعم ظفر خان   نے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3روزہ سالانہ کتب میلے”KUBF’25“کاافتتاح کردیا،اس موقع پر سینئر صحافی مظہر عباس،اسٹوڈنٹ ایڈوائزر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر نوشین رضا،جنرل سیکریٹری کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی ڈاکٹر معروف بن رؤف،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سینٹر ڈاکٹر عاصم، ڈائریکٹر (IIFSO)ای او پی نیٹ ورک حافظ عزیر علی خان،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کامران سلطان غنیو دیگر بھی موجود تھے۔

منعم ظفر خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی وقت کی اولین ضرورت ہے،طلبہ سازی سے ہی وطن عزیز کو مصنوعی قیادت کے بجائے حقیقی قیاد ت میسر آسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کیخلاف 26 اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا، منعم ظفر

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال فلسطین سے اظہار یکجہتی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا ایک بڑا پیغام ہوگی، یہ احتجاج نہ صرف قومی سطح پر ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ 26 اپریل کو کراچی سے چترال تک ملک بھر میں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہوگا۔ منعم ظفر کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو جنگی سازوسامان فراہم کر رہا ہے اور ڈیڑھ سال کے دوران غزہ کے 90 فیصد علاقے تباہ کیے جا چکے ہیں، اسپتال، شیلٹر ہومز اور معصوم شہری تک محفوظ نہیں رہے جبکہ اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا ہولوکاسٹ جاری ہے، مگر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دیگر علاقوں میں اقوام متحدہ فوری ایکشن میں آتی ہے، مگر فلسطین کے معاملے میں اس کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ملک ہے لیکن ہمارے اندر ایمان کی کمی ہے۔ منعم ظفر نے کہا کہ یہ احتجاج نہ صرف قومی سطح پر ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے صیہونی مصنوعات کے بائیکاٹ اور بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال فلسطین سے اظہار یکجہتی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا ایک بڑا پیغام ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کیخلاف 26 اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا، منعم ظفر
  • جماعت اسلامی کاغزہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • ٹائمز ہائرایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگ، پاکستانی جامعات کی پوزیشن کیا ہے؟
  • بلوچستان کی قابل فخر آئی ٹی یونیورسٹی جہاں طلبہ وطالبات پُرامن ماحول تعلیم حاصل کر رہے ہیں
  • تعلیمی خودمختاری کیلئے ہارورڈ کی جدوجہد
  • پنجاب: تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
  • تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
  • پنجاب؛ تعلیمی اداروں مع دینی مدارس میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار
  • مدارس سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک لازمی قرار
  • ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا